فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل ،سندھ حکومت نے اپیل کی تردید کر دی
ترجمان نگران وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے سویلین کی ملٹری کورٹ میں ٹرائل کے لیئے کوئی اپیل دائر نہیں کی،یہ تاثر بے بنیاد ہے کہ سندھ حکومت نے ملٹری کورٹس میں سویلین کی ٹرائل کے لیے سپریم کورٹ میں اپیل فائل کی ہے

دو دن قبل سندھ حکومت کی جانب سے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے فیصلے کیخلاف ایک اپیل سپریم کورٹ میں لائی گئی تھی،تاہم عدالتی وقت ختم ہو گیا تھا اور اپیل دائر نہ سکی تھی، مروجہ طریقہ کار کے مطابق اس درخواست کو اگلے روز خود ہی دائر ہو جانا تھا،جب خبریں سامنے آئیں تو سندھ حکومت خاموش رہی تا ہم آج دو دن بعد سندھ حکومت نے تردید کر دی اور کہا کہ کوئی اپیل دائر نہیں کی گئی،

دوسری جانب گزشتہ روز وفاقی حکومت اور وزارت دفاع نے سویلینز کے ملٹری کورٹ میں ٹرائل کے سپریم کورٹ کے فیصلے خلاف انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کی تھیں جس میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 23 اکتوبرکو فوجی عدالتوں میں سویلینزکا ٹرائل کالعدم قرار دیا تھا، فوجی عدالتوں کے خلاف تحریک انصاف نے بھی سپریم کورٹ میں بھی درخواست دائر کر رکھی ہے، علاوہ ازیں سینیٹ میں 9 مئی کے مقدمات کا ٹرائل خصوصی عدالتوں میں چلانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی تھی،9 مئی کے مقدمات کا ٹرائل خصوصی عدالتوں میں چلانے کی قرار داد سینیٹر دلاور حسین نے سینیٹ میں پیش کی، جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا،گزشتہ ماہ، سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے حکومت کو 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں گرفتار کیے گئے شہریوں کا فوجی ٹرائل کرنے سے روک دیا تھا

شہداء فورم کا فوجی عدالتوں کی بحالی کا مطالبہ

سپریم کورٹ، فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار

سپریم کورٹ،فوجی عدالتوں سے متعلق درخواستیں، فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا مسترد

جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

Shares: