پی ٹی آئی لیگل ٹیم نے انٹرا پارٹی الیکشن کی تجویز دے دی

0
249
pti

تحریک انصاف لیگل ٹیم نے انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کی تجویز دے دی

تحریک انصاف کی لیگل ٹیم کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا بھی آپشن رکھیں گے، انٹرا پارٹی الیکشن مین چیرمین پی ٹی آئی کو ہی منتخب کیا جائے گا،حامد خان کا کہنا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں وکلاء کو اہم زمہ داریاں سونپی جائیں گی،چیرمین پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی کروانے کی منظوری دے دی ،

پی ٹی آئی کورکمیٹی اجلاس کے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اہم ترین اجلاس ہوا،اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، تنظیمی سرگرمیوں، تحریک انصاف کے قائدین اور کارکنان کیخلاف جبر و فسطائیت کے جاری سلسلے اور انٹراپارٹی انتخابات سمیت اہم امور پر غور کیا گیا، اڈیالہ جیل کے باہر چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گاڑی کے گھیراؤ اور اشتعال انگیز نعرہ بازی کی شدید مذمت کی گئی، کورکمیٹی اراکین کا کہنا ہے کہ سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانا اور ان کی خواتین کو ہراساں اور غلیظ پراپیگنڈہ کا ہدف بنانا نون لیگ کا پرانا وطیرہ ہے،ایسی مذموم حرکات سے چیئرمین عمران خان یا ان کے اہلِ خانہ کی قوم کی حقیقی آزادی کی جستجو میں کسی قسم کی کمی پیدا کرنا ممکن نہیں،

کورکمیٹی کی جانب سے خیبرپختونخوا کے سینئر نائب صدر اور سابق رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کی گرفتاری کی بھی شدید مذمت کی گئی اور جنید اکبر کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا، کور کمیٹی نے خیبرپختونخوا میں پرامن کنونشنز کے منتظمین کیخلاف جھوٹے پرچوں کے اندراج کا قابلِ مذمت سلسلہ فوری ترک کرنے کا مطالبہ بھی کیا،کورکمیٹی کی جانب سے چیئرمین عمران خان کی عدالتی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے مطالبے کا اعادہ کیا،اجلاس میں انٹراپارٹی انتخابات کے الیکشن کمیشن کے دیے گئے ٹائم فریم میں انعقاد کی حکمتِ عملی پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی.مقررہ مدت میں انٹراپارٹی انتخابات منعقد کروانے کے لائحۂ عمل کی باضابطہ منظوری بھی دے دی گئی

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کا بلے کا نشان برقرار رکھتے ہوئے 20 روز میں دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم دے رکھا ہے، الیکشن کمیشن نے کہا کہ تحریک انصاف 20 دن میں انٹرا پارٹی الیکشن یقینی بنائے،الیکشن کے 7 دن بعد رپورٹ جمع کرائی جائے، اگر پارٹی الیکشن نہ کرائے گئے تو تحریک انصاف انتخابی نشان کے لیے نااہل ہو گی.

اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

Leave a reply