میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں سموگ اوردھند چھائے رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا

اسلام آباد: ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہے گا جبکہ بالائی علاقوں میں چند مقامات پربونداباندی کا امکان ہے۔

باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق آج منگل کے روز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا اس دوران پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں سموگ اوردھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود اور بالائی علاقوں میں موسم سرد رہا جبکہ کشمیراورجنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پر تیزہواوں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو ئی سب سے زیادہ بارش کشمیر میں راولاکوٹ 2، سندھ میں خیرپور، شہید بینظیرآباد اور ٹنڈوجام میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 3 ،گوپس میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اعظم خان پر جرمانہ ،نوجوانوں کا احتجاج،چئیرمین پی سی بی کو معطل کرنے کا مطالبہ

تھرپارکرکے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی جبکہ آسمانی بجلی گرنے سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان بھی ہوا،ژالہ باری کے باعث چھاچھروکی سڑکوں پر سفیدی چھاگئی جبکہ تھرپارکر میں گزشتہ رات سے گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اورکہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے،چھاچھرومیں آسمانی بجلی گرنے سے باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے، اس کے علاوہ ننگرپارکر اور چھاچھرو میں آسمانی بجلی گرنے سے 100 سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک ہوئیں۔

غزہ میں امن کے لیے قابل اعتماد اور ٹھوس امن مذاکرات ہونا چاہیے،سعودی عرب

Comments are closed.