ڈیرہ غازی خان :ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل کا اجلاس منعقد ہوا

ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نیوزرپورٹرشاہدخان )ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل ڈیرہ غازی خان کا اجلاس ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں کونسل ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (لیگل) ضلعی تحفظ صارف کونسل ارجمند شہباز خان لودھی نے پنجاب تحفظ صارف قانون 2005 کے حوالےسے اتھارٹی کے اختیارات سے متعلق ایکٹ اور صارفین کے حقوق بارے تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے ممبران کو ہدایت کی کہ وہ صارفین کے حقوق کیلئے بھی اپنا کردار ادا کر یں اور ناقص اشیاء و خدمات کے بارے آگاہی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

صارفین کو آن لائن شکایت درج کرنے بارے زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جائے،دکانداروں کو پابند کیا جائے کےوہ پنجاب تحفظ صارف قانون کو مدِنظر رکھتے ہوئے صارفین کو رسید جاری کریں،ریٹ لسٹ آویزاں کریں اور ایکسپائرڈ پراڈکٹ فروخت کرنے سے گریز کریں۔

دوسری طرف آسان رسائی مسائل کم انیشیٹیو کے تحت کمشنر آفس ڈیرہ غازیخان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا. لاء آفیسر چودھری محمد اکرم نے عوامی مسائل سنے اوردرخواستوں پر احکامات بھی جاری کیے۔

انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر کے اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کے مسائل سنتے ہیں اور درخواستوں پر باقاعدہ رپورٹ لیکر سائلین کو اس کی پیش رفت سے آگاہ بھی کیا جاتا ہے.

Leave a reply