پی این ایس سی کا جہاز ’سبی‘ ایک ماہ سے کیمرون پورٹ پر خرابی کی وجہ سے موجود

0
86

پی این ایس سی کے ایک اور جہاز ’سبی‘ کو کیمرون میں حادثہ پیش آیا ہے۔پی این ایس سی کا جہاز ’سبی‘ ایک ماہ سے کیمرون پورٹ ڈوآلہ پر رکا ہوا ہے۔
شپنگ ذرائع کے مطابق ٹکر کے سبب جہاز کے پروپیلر، بوائلر اور باڈی کو نقصان پہنچا ہے۔ شپنگ ذرائع کے مطابق 4 جہاز خراب ہونے کے سبب مختلف بندرگاہوں پر رکے ہوئے ہیں۔ترجمان پی این ایس سی کے مطابق جہاز سبی کے بوائلر میں معمولی خرابی دور کر دی گئی ہے اور جہاز جلد تجارتی سفر شروع کر دے گا۔ شپنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی این ایس سی جہاز ’سبی‘ ایک ماہ سے کیمرون پورٹ ڈوآلہ پر رکا ہوا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان پی این ایس سی کا کہنا ہے کہ پی این ایس سی سبی کے بوائلر میں معمولی خرابی دور کردی، معمول کی مرمت ہوئی، جہاز جلد تجارتی سفر شروع کرے گا۔شپنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی این ایس سی کے 4 جہاز خراب ہوکر مختلف بندرگاہوں پر رکے ہوئے ہیں۔ جہاز ’بولان‘ انجن ٹربو خراب ہونے پر ڈیڑھ ماہ سے فجیرا میں رکا ہوا ہے۔جہاز ’بولان‘ انجن ٹربو خراب ہونے پر ڈیڑھ ماہ سے فجیرا میں رکا ہوا ہے۔ شپنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز ’ملتان‘ کرینز خراب ہونے پر ایک ماہ سے چین میں رکا ہوا ہے جبکہ سری لنکن پورٹ پر موجود جہاز ’چترال‘ کو خراب ہوئے 100 دن ہو گئے ہیں۔

Comments are closed.