پنجاب کے ضلع جھنگ کی اہم شخصیات مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئی ہیں
مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر،سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کو پنجاب کے ہر حلقے سے 6 سے 7 درخوستیں موصول ہوئیں، جھنگ ضلع 2018میں ن لیگ کے لحاظ سے خالی تھا۔ جھنگ کے کچھ ساتھی تعاون کر رہے تھے پر اب شمولیت اختیار کر رہے ہیں، ن لیگ کے نقظہ نظر میں جھنگ کا ضلع 2018 میں خالی تھا، پی پی 129 سے خالد غنی،پی پی 127 سے شیخ محمد یونس، پی پی 267 سے رئیس محمد ابراہیم، پی پی 131سے فیصل حیات، شیخ یعقوب اور ان کی اہلیہ، این اے 189سے ریاض خان مزاری، پی پی297 سے دوست محمد خان ن لیگ میں شامل ہوئے ہیں۔
سابق سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف، چیف آرگنائزر مریم نواز اورصدر شہباز شریف کی لیڈرشپ پر اعتماد کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری اٹھارویں ترمیم کو بنیاد بنا کر الیکشن کا ایک نعرہ بنانے کی کوششوں میں ہیں۔جبکہ مسلم لیگ ن اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبوں کے اختیارات میں اضافہ تو کرسکتی ہے ان میں کسی طور پر کمی نہیں لائی جاسکتی،یقین ہے آئندہ حکومت ن لیگ بنانے جا رہی ہے،تحریک انصاف اب گوہر خان کی جماعت ہے،ملک میں جو اسوقت محاذ آرائی کا ماحول ہے وہ اس بدبخت عمران خان کا شاخسانہ ہے جس نے اس ملک اور قوم کا کلچر خراب کردیا۔ اس نے نوجوانوں کو اپنے بزرگوں کا گستاخ بنا دیا اس نے اوئے توئے کا کلچر سکھایا اس نے سکھایا کہ ماں باپ بوجھ ہوتے ہیں انکی عزت نہیں کرنی۔
رانا ثناء اللہ کی پریس کانفرنس میں آج این اے 110 سے مولانا آصف معاویہ،پی پی 125 نیلم سیال،پی پی 126 مہر اسلم بھروانہ،پی پی 127 شیخ محمد یونس،پی پی 128 خالد محمود سرگانہ،پی پی 129 خالد غنی،پی پی 130 امیر عباس سیال،پی پی 131 فیصل حیات جبوانہ شامل ہوئے ہیں،راجن پور سے پی پی 297 سے سابق ممبر صوبائی اسمبلی و سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری اور این اے 189 راجن پور سے سردار ریاض خان مزاری اور رحیم یارخان سے پی پی 267 سے رئیس محمد ابراہیم مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے
آئے روز وزیراعظم کو اتار دیا جائےتو پھر ملک کیسے چلے گا ،نواز شریف
قصے،کہانیاں سن رہے ہیں،یہ کردار تھا ان لوگوں کا،نواز شریف کا عمران خان پر طنز
خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل
سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید
پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج
نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات