اقتدار کی سیاست کا حصہ نہیں بننا چاہتا، شاہد خاقان عباسی

0
148
faizabad

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کیسز بنتے ہیں لیکن گواہان نہیں آتے،ہم تو پہلے کہتے تھے کہ عدالتوں میں کیمرے لگوائیں،جس ملک میں عدالتی نظام غیر محفوظ ہو وہ آگے نہیں بڑھ سکتا،

کراچی میں عدالت پیشی کے موقع پر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سابق چیئر مین نیب عوام سے معافی مانگیں،شاید بچت ہوجائے،انصاف کی کرسی پر بیٹھنا بہت بڑی ذمہ داری ہوتی ہے،جھوٹےکیس بنائے گئے، تماشے لگائے گئے، جسٹس ر جاوید اقبال سے آج کوئی ہے جو سوال کرے کہ جعلی کیس کیوں بنائے، جعلی فیصلے کیوں کئےیہ ناانصافی کا نظام ہے، کسی دن ہم نے ہاتھ ڈالنا ہے جاوید اقبال پر، میں آج بھی کہتا ہوں کہ ناانصافی چھوڑیں، جس ملک کا نظام ناانصافی پر مبنی ہو وہ ملک نہیں چل سکتا،عدالتیں بھری ہوئی ہیں لیکن صرف تاریخ ملتی ہے، گواہ نہیں آتے، اگر سابق وزیراعظم کو انصاف نہیں مل سکتا تو غریب آدمی کو کیسے ملے گا،ان ممالک کو دیکھیں جو ترقی کر رہے ہیں وہان بنیادی چیز انصاف کا نظام ہے

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ اگر انصاف نہیں ملتا تو نظام بدلیں،جو عرصہ جیل میں گزرا اسکا حساب کون دے گا ، جسٹس ر جاوید اقبال معافی مانگ لے تو شاید بچت ہو جائے، جو آدمی سپریم کورٹ کا جج رہا ہو اور کرسی پر بیٹھ کر جھوٹ بولے، جعلی مقدمے بنائے، کیا اسکا احتساب نہیں ہو گا؟ آئین میں کہاں‌لکھا ہے کہ کسی کو تاحیات نااہل کر دیں، ناانصافی نہ کیا کریں ،بھٹو صاحب کو اب کیا انصاف دیں گے، پھانسی تو لگا دیا، جعلی فیصلے دینے سے پہلے سوچا کریں،

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے جو سیاسی حالات ہیں اس میں الیکشن کچھ نہیں دے گا، ایک بڑی خرابی پیدا ہو گی، جب مجھ جیسا آدمی بات کر رہا ہے تو سمجھنے کی کوشش کریں، حالات سے خوفزدہ نہیں ہوں، اس بار جتنا الیکشن آسان ہے زندگی میں کبھی نہیں تھا،اس اقتدار کی سیاست کا حصہ نہیں بنوں گا،میں نے جو فیصلہ کر لیا، اس سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، اگر نواز شریف نے بلایا تو چلا جاؤں گا لیکن فیصلہ یہی ہے،جو آج ملک کی سیاست ہے اس سے میرا اتفاق نہیں ، سیاست کا مقصد اقتدار رہ جائے تو یہ سیاست نہیں رہتی،سب کو اقتدار چاہئے،اقتدار کا مسئلہ حل نہیں ہو رہا، عوام کے مسائل کی کوئی بات نہیں کر رہا ،

دوسری جانب سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی نے سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی سے کراچی کی احتساب عدالت میں ملاقات کی ،آغا سراج درانی نے شاہد خاقان عباسی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو سندھ آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں،شاہد خاقان عباسی نے آغا سراج درانی کی طبیعت دریافت کی

شہداء فورم کا فوجی عدالتوں کی بحالی کا مطالبہ

سپریم کورٹ، فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار

سپریم کورٹ،فوجی عدالتوں سے متعلق درخواستیں، فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا مسترد

جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

Leave a reply