عافیہ کی جان خطرے میں،حکومت واپسی کے اقدامات کرے،ڈاکٹر فوزیہ

0
136
aafia

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی جان خطرے میں ہے۔

امریکا میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کے بعد کراچی پہنچنے پر گفتگو کرتے ہوئے فوزیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ عافیہ کاصدیقی کے جسم پر پہلے سے زیادہ زخم تھے،ہماری ملاقات کو بہت مختصر رکھا گیا، 8 گھنٹے کا وزٹ تھا لیکن اس میں سے ملاقات کے لیے صرف 3 گھنٹے ہی مل سکے،فوزیہ صدیقی کے مطابق ان کے وکیل نے بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ بہت بُرا سلوک کیا گیا ہے،حکومت عافیہ صدیقی کو واپس لانے کے لئے اقدامات کرے.

واضح رہے کہ  فوزیہ صدیقی نے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ جیل میں عافیہ کی حالت پہلے سے زیادہ خراب لگی ہے عافیہ کی حالت بیان کرنےکیلئے الفاظ نہیں،عافیہ صدیقی کو ایک بار پھر اسی حالت میں چھوڑ آئی ہوں،ملاقات میں دونوں بہنیں ایک دوسر ے کو چھو نہیں سکیں اور ان کے درمیان شیشے کی دیوار حال رہی ملاقات کے اختتام پر بہت دکھی ہوں، اپنے پاکستانی بھائیوں سے گزارش کرتی ہوں کہ عافیہ کی رہائی کیلئے کچھ کریں۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی اس وقت امریکہ کی جیل میں‌ ہیں اور انہیں‌ چھیاسی برس کی سزا سنائی گئی ہے. اہل خانہ کی طرف سے حکومت سے بار بار اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان کی رہائی کیلئے کردار ادا کرے مگر ابھی تک کوئی بھی حکومت عافیہ صدیقی کو پاکستان واپس نہیں لا سکی

ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کروائی جائے، اہلخانہ عدالت پہنچ گئے

نئی حکومت ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو رہا کرائے،مولانا عبدالاکبر چترالی کا مطالبہ

 ایک ماہ کے بعد دوسری رپورٹ آئی ہے جو غیر تسلی بخش ہے ،

عالمی یوم تعلیم امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے نام منسوب

امریکی جیل میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی پرحملہ:پاکستان نے امریکہ سے بڑا مطالبہ کردیا ،

ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کی چابی واشنگٹن نہیں اسلام آباد میں پڑی ہے۔

Leave a reply