حماد اظہر کیخلاف کیسز تفصیلات کی فراہمی کی درخواست،جج کی سماعت سے معذرت

0
145
hammad

لاہور ہائیکورٹ: پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کیخلاف کیسز کی تفصیلات اور ہراساں نہ کرنے کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔عدالت نے درخواست چیف جسٹس کو بھجوا دی کہ اسکو دوسرے بنچ میں سماعت کے لیے لگایا جائے، عدالت نے نوٹ میں کہا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر کیس کی سماعت نہیں کر سکتا ۔جسٹس شہرام سرور چوہدری نے حماد اظہر کے والد سابق گورنر میاں محمد اظہر کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نگران حکومت صاف شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کی پابند ہے ،نگران حکومت پی ٹی آئی کارکنوں اور رہنماؤں کو بغیر کسی الزام کے گرفتار کرا دیتی ہے،معلوم نہیں درخواست گزار کے بیٹے حماد اظہر کیخلاف کتنے کیسز ہیں،عدالت حماد اظہر کیخلاف درخواست کیسز، انکوائریوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے،عدالت درخواست گزار کی فیملی اور حماد اظہر کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے.

واضح رہے کہ نو مئی کے بعد حماد اظہر فرار ہو چکے ہیں، عدالتیں حماد اظہر کو اشتہاری قرار دے چکی ہیں، لاہور پولیس نے حماد اظہر کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کے لئے نادرا کو‌خط لکھ دیا ہے ، نومئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے شرپسندوں نے ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ کیا تھا، لاہور میں جناح ہاؤس سمیت دیگر عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا وہیں ن لیگ کے دفتر کو بھی آگ لگائی گئی تھی، شرپسند عناصر کے‌ خلاف کاروائیاں جاری ہیں، کئی افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، کئی روپوش ہیں،تحریک انصاف کے رہنما پارٹی چھوڑ رہے ہیں تو دوسری جانب کارکنان اظہار لاتعلقی کر رہے ہیں، عمران خان کا گھر ویران ہو چکا ہے،توشہ خان کیس میں سزا کے بعد عمران خان بھی گرفتار ہو چکے ہیں اور جیل میں ہیں،عمران خان القادر ٹرسٹ کیس، توشہ خانہ کیس، سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں

پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن،یہ دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے،مریم اورنگزیب

 اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

Leave a reply