باجوڑ: جمعیت علمائے اسلام کے نامزد امیدوار برائے پی کے 19  قاری خیر اللہ کی گاڑی پر دھماکہ ہوا ہے

دھماکے میں جے یو آئی رہنما قاری خیراللہ محفوظ رہے ۔تاہم گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ۔ ہے،قاری خیر اللہ کی گاڑی کو گھر جاتے ہوئے برکمر تحصیل لوئی ماموند کے مقام پر ٹارگٹ کیا گیا۔اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، اور تحقیقات کا آغاز کر دیا

ڈی پی او باجوڑ کا کہنا ہے کہ بم دھماکہ میں جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار محفوظ رہے۔بم دھماکے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔تحقیقات کر رہے ہیں،

ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔ ترجمان جے یو آئی
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا ہے کہ باجوڑ میں جے یو آئی امیدوار قاری خیراللہ پر بم سے حملہ قابل مذمت ہے ۔وزارتِ داخلہ اپنی ذمہ داریاں کیوں پوری نہیں کر رہی۔جےیوآئی کو کیوں ٹارگٹ کیا جارہا ہے ۔الیکشن کمیشن کہاں ہے اپنی ذمہ داریاں کیوں پوری نہیں کر رہا۔امن وامان کی صورتحال خراب کرکے دھاندلی کی نئے طریقے اختیار کئے جارہے ہیں ۔جے یو آئی کی مقبولیت سے کچھ قوتیں خائف ہیں ۔ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔

واضح رہے کہ آج کے دن کسی بھی امیدوار پر یہ دوسرا حملہ ہے، محسن داوڑ پر بھی شمالی وزیرستان میں حملہ ہوا، محسن داوڑ کی گاڑی پر گولیاں برسائی گئیں تا ہم وہ محفوظ رہے، جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی گاڑی پر بھی دو روز قبل فائنر کی گئی تھی تاہم مولانا فضل الرحمان اسوقت گاڑی میں موجود نہیں تھے

الیکشن کی تاریخ چاہئے تو عمران خان پی ڈی ایم قیادت سے ملیں، وزیر داخلہ

 چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

خان صاحب کی نظریں کہہ رہی ہیں کہ محمود خان آ سکتا ہے تو وہ کیوں نہیں آیا؟

محسن داوڑ نے چمن میں ایک جلسے سے خطاب کرنا تھا 

Shares: