شمالی وزیرستان، محسن داوڑ کی گاڑی پر فائرنگ

0
167
dawar

میرانشاہ :شمالی وزیرستان میں چئیرمین این ڈی ایم محسن داوڑ کے قافلے پر حملہ ہوا ہے

انتخابی مہم کے دوران میران شاہ تپی کے علاقے میں محسن داوڑ کے قافلے پر فائرنگ کی گئی ہے، گولیاں گاڑی کے فرنٹ اور سائیڈ شیشوں پر لگیں، محسن داوڑ گاڑی میں سوار تھے تا ہم بلٹ پروف گاڑی کی وجہ سے حملے میں محفوظ رہے ،پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،ڈی پی او شمالی وزیرستان روحان زیب کا کہنا ہے کہ محسن داوڑ پر فائرنگ کرنے والے شدت پسندوں پر جوابی فائرنگ کی گئی ہے،محسن داوڑ کے پاس پولیس سیکیورٹی موجود تھی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہو گئے ہیں،محسن داوڑ کو فل پروف سیکیورٹی فراہم کی ہے، وہ بالکل محفوظ ہیں، نامعلوم شدت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے

سابق صوبائی وزیر اجمل خان وزیر کا کہنا ہے کہ محسن داوڑ پر شمالی وزیرستان الیکشن کمپین کے دوران حملہ افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے . شمالی اور جنوبی وزیرستان آئیے روز ٹارگٹ کلنگ ہورہے ہیں، محسن داوڑ بُلٹ پروف گاڑی کی وجہ سے محفوظ رہے ایسے حالات میں الیکشن کمپین کرنا انتہائی مشکل ہے حملے کی فوری تحقیقات کیا جائے۔

نیشنل ڈیمو کریٹک موومنٹ کی چیئرپرسن کے پی بشریٰ گوہر کا کہنا ہے کہ ہم نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے چیرمین اور این اے 40 کے امیدوار محسن داوڑ پر شمالی وزیرستان کے علاقے تپی میں ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ چیرمین محسن داوڑ اور ہمارے دیگر ساتھی حملے میں محفوظ رہے۔ وزیرستان اور پختونخوا میں دہشتگردی بڑھتی رہی ہے۔اس طرح کے دہشتگرد حملوں اور خطرناک ماحول میں چیرمین محسن داوڑ کو لیول پلیئنگ فیلڈ کس طرح سے فراہم کی جاۓ گی؟ ہم اس حملے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ مقامی انتظامیہ کو امیدواروں کی سیکیورٹی کے انتظامات کرنا ہونگے۔ ہم الیکشن کمیشنر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پختونخوا میں امیدواروں کی سیکیورٹی کے حوالے سے فوری طور پر ایمرجنسی میٹنگ بلاۓ۔

الیکشن کی تاریخ چاہئے تو عمران خان پی ڈی ایم قیادت سے ملیں، وزیر داخلہ

 چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

خان صاحب کی نظریں کہہ رہی ہیں کہ محمود خان آ سکتا ہے تو وہ کیوں نہیں آیا؟

محسن داوڑ نے چمن میں ایک جلسے سے خطاب کرنا تھا 

Leave a reply