قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 117کے صوبائی حلقے پی پی 145سے امیدوار پنجاب اسمبلی میاں جنید ذوا لفقار نے استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے عبدالعلیم خان کی انتخابی مہم میں اپنافعال کرداراداکرنے کا اعلان کیا۔
اس اہم بریک تھرو پر میاں جنید ذوالفقار کا کہنا تھا کہ کسی بھی حلقہ میں عبدالعلیم خان جیسی انسان دوست شخصیت کا انتخانات میں حصہ لینا وہاں کے شہریوں کی خوش نصیبی ہوگی کیونکہ وہ سیاست سے زیادہ غریب اور پسے ہوئے طبقات کی خدمت کو فوقیت دیتے ہیں۔ میاں جنید ذوالفقار نے سابق صوبائی وزیر میاں خالد محمود کی موجودگی میں اپنے تمام ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کا کہنا تھاکہ ہمارا منشور بلا امتیاز عوامی خدمت اور شہریوں کے دیرینہ مسائل حل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف پوش آبادیاں نہیں پسماندہ علاقے بھی جدیدشہری سہولیات کے برابر کے حقدار ہیں،ہر شہری کا ریاست اور حکومت پر جس طرح حق ہے اُسے اُس کے مطابق معیار زندگی بہتر کرنے کے مواقع ملنے چاہئیں۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ کہ ان شاء اللہ استحکام پاکستان پارٹی اقتدار میں آ کر ہر شہری کو تعلیم،صحت اور روزگار کی سہولتیں دے گی،ہمارے نوجوانوں میں صلاحیت اورقابلیت کی کوئی کمی نہیں صرف انہیں مناسب مواقع میسر آئیں تو یہ مٹی بہت زرخیز ثابت ہو سکتی ہے۔
عبدالعلیم خان نے میاں جنید ذو الفقار اور اُن کے ساتھیوں کو پارٹی میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کی اور انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔شاہدرہ کی معروف سیاسی شخصیات میاں ابصار اجمل، محمد ذیشان،میاں ثاقب اجمل،محمد طاہر، ملک عمیر اور میاں عاقب اجمل بھی اس موقع پر موجود تھے جنہوں نے عبدالعلیم خان کی انتخابی ٹیم میں دن رات کام کرنے اور اُن کی کامیابی کیلئے کاوشوں کا یقین دلایا۔
مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی
تین سال سے ہر جمعہ کو مفتی عزیز الرحمان میرے ساتھ…..متاثرہ طالب علم مزید کتنی ویڈیوز سامنے لے آیا؟
ایمانداری کے ساتھ خدمت کی،فحش ویڈیو وائرل ہونے کے بعد زبیر عمر کا ردعمل آ گیا
ویڈیو لیک کلب میں اب تک کون کون ہوا شامل؟ کن اہم شخصیات کی "ویڈیوز ہوئیں "لیک”
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا








