بیلیٹ پیپرز کی طباعت پر ڈی جی پولیٹیکل فنانس مسعود اختر شیروانی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کر لی گئی ہے

مسعود اختر شیروانی کا کہنا تھا کہ پیپر اور پرنٹنگ حساس معاملہ ہے،ہم نے ووٹر کا حق ان کے قریب پہنچانا ہے،14 جنوری سے لے کر آج تک بیلیٹ پیپرز کی چھپائی ہوئی،اس مرتبہ 26 کروڑ بیلٹ پیپر چھاپے جا رہے ہیں،قومی اسمبلی کیلئے سبز صوبائی اسمبلی کیلئے سفیدرنگ ہو گا،تین پرنٹنگ پریسز میں چھپائی ہوئی،پرنٹنگ پریسز میں سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں،5 فیصد سنگل کالم، 50 فیصد ڈبل کالم، تیس فیصد تین کالم، 11.15 فیصد چار کالم، 2.4 فیصد پانچ کالم بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں ،بیلیٹ پیپرز کے ساتھ اس مرتبہ فارم 45 بھی پرنٹ کر کے بھیجا جا رہا ہے

31 اضلاع کے علاوہ تمام اضلاع کے بیلٹ پیپرز کی ترسیل مکمل
مسعود اختر شیروانی کا کہنا تھا کہ 2018 کی نسبت 2024 میں امیدواروں کی تعداد 54.74 فیصد زیادہ ہے۔ خصوصی کاغذ کی ضرورت 194.75 فیصد زائد ہے،پرنٹنگ کے دوران دس فیصد کاغذ ضائع ہو جاتا ہے،بیلیٹ پیپرز کا سائز کم کر کے خصوصی کاغذ کی ضرورت 24 سو ٹن سے کم کر کے 2170 ٹن تک لائی گئی،سپریم کورٹ میں 49 مقدمات آ چکے ہیں۔،بلوچستان کے حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی ترسیل مکمل ہو گئی ہے،سیکورٹی خدشات اور سخت موسم والے علاقوں میں فضائی راستے سے ترسیل کی جا رہی ہے،31 اضلاع کے علاوہ تمام اضلاع کے بیلٹ پیپرز کی ترسیل مکمل ہو گئی ہے،سپریم کورٹ کے حکم پر 16 حلقوں کے بیلٹ پیپرز دوبارہ چھاپے گئے،

رپورٹ ،محمد اویس، اسلام آباد

تحریک انصاف نے پانچ فروری کو ہونے والے انٹراپارٹی انتخابات ملتوی کر دیئے

چیف الیکشن کمشنر کا کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ

خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

غیر شرعی نکاح کیس،سابق وزیراعظم عمران خان اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد

الیکشن کمیشن کا سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کیلئے بھی ضابطہ اخلاق جاری کرنے کا فیصلہ

آپ چاہتے ہیں تحریک انصاف کا نام ویب سائٹ سے بھی ہٹا دیں؟ چیف الیکشن کمشنر

آزاد امیدوار ریحان زیب کے قاتل گرفتار نہ ہو سکے

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

Shares: