چالیس دن کا چلہ شیخ رشید نے کاٹا، اس سے بڑی وفاداری کیا ہو سکتی ، شیخ راشد

0
138
sheikh

عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ راشد شفیق نے کہا ہے کہ شیخ رشید جیل میں، آٹھ فروری کو پنڈی والوں کا امتحان ہے،

شیخ راشد نے شیخ رشید کی بہنوں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل پہلی شہادت آئی ہے کہ تین کروڑ کا ٹکٹ خریدا گیا،کبھی شیخ رشید نے عمران خان کا نام نہیں لیا، یہ جو لوگ باہر بیٹھے ہیں،انکی ٹریول ہسٹری چیک کی جائے، یہ لندن میں تھا ،، شیخ رشید کی بہنیں کھڑی ہیں .گھر انکے ٹوٹ گئے ہیں، ماں میری مر گئی ہے، لال حویلی تباہ کر دی گئی، چالیس دن کا چلہ شیخ رشید نے کاٹا، اس سے بڑی وفاداری کیا ہو سکتی ہے، وہ جو کہتے تھے کہ ہم بنی گالہ میں پیدا ہوئے وہ میرے اور شیخ رشید کے خلاف 164 کے بیان ریکارڈ کروا رہے ہیں،میں کہنا چاہتا ہوں کہ عمر کے اس حصے میں آٹھ دفعہ ممبر اسمبلی رہنے والا کرپشن پر جیل نہیں گیا، ان کیسوں میں پولیس پہلے کہ چکی ہے کہ شیخ رشید کی ضرورت نہیں، چھ فروری کو ہم آئیں گے، پورے پنڈی والوں کو اور تحریک انصاف کے کارکنان سے کہتا ہوں کہ شیخ رشید 72 سال کی عمر میں جیل ہے، آپ کا امتحان ہے، نہ ہمیں جلسے کرنے دیتے ہیں نہ کارنر میٹنگ کرنے دیتے ہیں، آٹھ فروری کو گھروں سے نکلنا ہے اور شیخ رشید کو ووٹ دینا ہے،حلقہ 56 اور 57 سے قلم دوات جیتے گی،

میں موت کے قریب ،ووٹ سے نئی زندگی مل سکتی ،خدا کا واسطہ ووٹ دو، شیخ رشید
دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے شیخ رشید کا ویڈیو بیان پوسٹ کیا گیا ہے،شیخ رشید کا ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ میں نے آپ کی خاطر اپنی جان قربان کرنے کیلئے رکھ دی ہے ، میں نے اپنی بہنوں اور بیٹیوں کیلئے جان قربان کر دی ہے ، خدا کیلئے قلم دوات کو ووٹ دو،مجھے چکی نمبر پندرہ میں رکھا ہواہے ، 8 فروری کو باہر نکلو اور مجھے حلقہ 56 اور 57 میں ووٹ دو، میں موت کے قریب ہوں ، مجھے زندگی دو، مجھے نئی زندگی صرف آپ کے ووٹ سے ہی مل سکتی ہے ، آپ کو خدا کا واسطہ ہے مجھے ایک نئی زندگی دیں، شیخ رشید آپ کو نیا پاکستان اور نیا راولپنڈی دے گا، میں بکاو نہیں ہوں ،

دوسری جانب پی ٹی آئی کے حلقہ این اے 53 راولپنڈی سے نامزد امیدوار کرنل (ر) اجمل صابر راجہ نے میڈیا پر نشر خبروں کی تردید کردی۔ویڈیوبیان میں کہتے ہیں کہ حلف پر بیان دیتا ہوں کہ مجھ سے منسوب یہ بیان کہ میں شیخ رشید کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنا ہوں سراسر جھوٹ پر مبنی ہے میں نے ایسا کوئی بیان کسی عدالت میں یا پولیس کے پاس ریکارڈ نہیں کروایا.

واضح رہے کہ شیخ رشید کی نو مئی کے کیس میں ضمانت منسوخ ہونے پر عدالت سے گرفتار کیا گیا تھا، شیخ رشید جوڈیشیل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، عمران خان بھی نو مئی کے مقدمات میں گرفتار ہیں،

شہریار ریاض کو پی ٹی آئی نے3 کروڑ میں ٹکٹ دیا، شیخ رشید کا ویڈیو بیان وائرل

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

عام انتخابات، پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ نہ ہو سکا،

عام انتخابات، آصفہ انتخابی مہم چلانے کے لئے میدان میں آ گئیں

صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوں‌کو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا

 شیح رشید کی این اے 56 سے کاغذات نامزدگی منظور

Leave a reply