شہریار ریاض کو پی ٹی آئی نے3 کروڑ میں ٹکٹ دیا، شیخ رشید کا ویڈیو بیان وائرل

0
142
شیح رشید کی این اے 56 سے کاغذات نامزدگی منظور

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ہسپتال سے انکشاف کیا ہے کہ این اے 56سے پی ٹی آئی کے امیدوار شہریار ریاض کو 3کروڑ کا ٹکٹ فروخت کیا گیا ہے۔

شیخ رشید کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے شیخ رشید کی ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے، جس میں شیخ رشید ہسپتال کے بستر پر لیٹے ہیں،شیخ رشید کہتے ہیں کہ کعبہ کی چھت پر گیا ہوں ، اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں کہ شہر یار ریاض نے تین کروڑ روپے میں ٹکٹ خریدا ہے، انہیں قلم اور دوات کی مار پڑے گی

شیخ رشید این اے 56 سے امیدوار ہیں،شیخ رشید کے مقابلے میں تحریک انصاف نے امیدوار نامزد کر دیا ہے، جس کی وجہ سے شیخ رشید پریشان رہے، اور ہیں، شیخ رشید کی کوشش تھی کہ میرے مقابلے میں پی ٹی آئی کا امیدوار نہ آئے ، اسی لئے وہ بیرسٹر گوہر سے ملنے بھی گئے تھے، تا ہم پی ٹی آئی نے شیخ رشید کے مقابلے میں امیدوار نامزد کر دیا تھا.

قبل ازیں انسداد دہشتگردی عدالت نے شیخ رشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی ہے، راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں پولیس نے شیخ رشید کو عدالت کے روبرو پیش کیا،عدالت نے شیخ رشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 فروری تک توسیع کردی جس کے بعد پولیس نے انہیں واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا۔

 شیح رشید کی این اے 56 سے کاغذات نامزدگی منظور

واضح رہے کہ گزشتہ روز شیخ رشید کی نو مئی کے کیس میں ضمانت منسوخ ہونے پر عدالت سے گرفتار کیا گیا تھا 

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

عام انتخابات، پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ نہ ہو سکا،

عام انتخابات، آصفہ انتخابی مہم چلانے کے لئے میدان میں آ گئیں

صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوں‌کو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا

Leave a reply