ایم کیوایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی رات بھر جاگتا رہا کہ صبح جاکر ووٹ دیں،

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ لوگوں کو مشکلات ہیں،کئی جگہ پر دیر سے ووٹنگ شروع ہوئی،آج کے نتائج سے پتہ چلے گا پچھلی بار الیکشن میں کتنا ظلم ہوا، پاکستان جاگیر داروں اور ظالموں کے قبضے کیلئے نہیں بنا تھا،جاگیر داروں،موروثی سیاست سے پاکستان کو پاک کرنا ہوگا، آئین23کروڑ عوام کے بجائے2300خاندانوں کا نگہبان ثابت ہوا، سندھ کے شہری علاقوں سے40فیصد سیٹیں جیتیں گے،ایوان جتنا حق پرستوں سے سجے گا اتنا معتبر ہوگا، کراچی کی16قومی اسمبلی کی نشستوں پر کسی سے مقابلہ نہیں، ایم کیوایم35سال سے سیاست نہیں عبادت کررہی تھی،

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی کا کہنا ہے کہ ضلع وسطی سے کوئی دوسری جماعت نہیں جیت سکتی، چنیسر گوٹھ میں ابتر صورتِ حال ہے، الیکشن کمیشن پاکستان کو خط لکھ دیا ہے،پولنگ بوتھ کی تعداد میں اضافے پر اعتراض اٹھائے ہیں، کمیونٹی ہال کو پولنگ اسٹیشن بنا دیا گیا ہے، پیپلز پارٹی امیدواروں کو تو ان کے اپنے علاقے کے لوگ بھی نہیں جانتے

واضح رہے کہ عام انتخابات، پاکستان بھر میں پولنگ کا عمل جاری ہے ووٹ حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، ملک بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک جاری رہے گا.

آڈیو کے بعد عمران خان کی جیل سے تصویر بھی” لیک”

خواب کی تعبیر پر بڑے بڑے وزیر لگائے جاتے تھے،عون چودھری

بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

شیر پر مہر لگانے کا کہنے والی ن لیگی قیادت خود عقاب پر مہر لگائیگی

ووٹ صرف اصل شناختی کارڈ پر ہی ڈالا جا سکے گا، الیکشن کمیشن

نتائج کب تک آئیں گے، اس پر کوئی حتمی وقت دینا ممکن نہیں، الیکشن کمیشن حکام

Shares: