پی ٹی آئی کے کیمپ خالی پڑے ہیں، راجہ ریاض

0
213
raja riaz

سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے ووٹ کاسٹ کر دیا، اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات چیت کی ہے

راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ لوگ بڑے زورو شور سے شیر پر ٹھپے لگا رہے ہیں، پی ٹی آئی کے کیمپ خالی پڑے ہیں، بانی چیئرمین کا مقدر جیل ہے اور وہیں رہیں گے،پنجاب میں بھی فیصل آباد میں بھی ن لیگ کلین سویپ کرے گی، پی ٹی آئی کے لگے کیمپ خالی پڑے ہیں، عمران خان کا مقدر جیل ہے اور وہ جیل میں ہی رہیں گے،

فیصل آباد سے راجہ ریاض امیدوار تھے تاہم وہ الیکشن سے دستبردار ہو گئے تھے،راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ این اے 104 سے طبعیت کی خرابی کی وجہ سے دستبردار ہو رہا ہوں، حلقے کے مسائل پر کافی کام کر رہا ہوں ،اپنے فیصلے سے پارٹی قیادت کو آگاہ کر دیا ہے،شیر کے نشان پر میرا بیٹا راجہ دانیال الیکشن لڑے گا،

واضح رہے کہ عمران خان پر تحریک عدم اعتماد کے بعد راجہ ریاض تحریک انصاف سے الگ ہو گئے تھے، بعد ازاں انہوں نے لندن میں نواز شریف سے ملاقات کی تھی اور اسکے بعد ن لیگ میں شامل ہو گئے تھے،راجہ ریاض پیپلز پارٹی میں بھی رہ چکے ہیں،

واضح رہے کہ عام انتخابات، پاکستان بھر میں پولنگ کا عمل جاری ہے ووٹ حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، ملک بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک جاری رہے گا.

آڈیو کے بعد عمران خان کی جیل سے تصویر بھی” لیک”

خواب کی تعبیر پر بڑے بڑے وزیر لگائے جاتے تھے،عون چودھری

بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

شیر پر مہر لگانے کا کہنے والی ن لیگی قیادت خود عقاب پر مہر لگائیگی

ووٹ صرف اصل شناختی کارڈ پر ہی ڈالا جا سکے گا، الیکشن کمیشن

نتائج کب تک آئیں گے، اس پر کوئی حتمی وقت دینا ممکن نہیں، الیکشن کمیشن حکام

Leave a reply