صحافی و یوٹیوبر اسد طور کو عدالت پیش کر دیا گیا
ایف آئی اے نے اسد طور کو اسلام آباد کچہری میں پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تضحیک کے کیس میں عدالت نے اسد طور کے جسمانی ریمانڈ کی ایف آئی اے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔بعد ازاں عدالت نے اسد طور کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔عدالت نے اسد طور کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا،

عدالت نے اسد طور کو ایک وکلا سے ایک گھنٹے ملاقات کی اجازت دے دی،دوران سماعت اسدطور نے کہا کہ میں صحافی ہوں اپنا موبائل فون نہیں دے سکتا۔ میں ایف آئی اے کے سامنے دو بار پیش ہوا ۔ وکیل صفائی نے بتایا کہ 24 فروری کو بائے ہینڈ نوٹس موصول کیا۔ ہم کال اپ نوٹس کے خلاف ہائیکورٹ گئے ۔ 26 فروری کو ہم 4:30 پر ہائیکورٹ کا آرڈر لے کر ایف آئی اے آفس پہنچے ۔ ہم نے ایف آئی آر اور جو الزامات ہیں ان کا پوچھا

دوسری جانب اسد طور پر ایف آئی اے کے مقدمے کی ایف آئی آر سامنے آگئی، جس میں اسد طور پر سرکاری افسران کیخلاف منفی اور جھوٹا بیانیہ بنانے کے لیے مہم چلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں اسد طور پر ریاستی اداروں اور افسران کیخلاف لوگوں کو تشدد پر اکسانے کا الزام ہے۔ایف آئی آر کے مطابق اسد طور نے ٹویٹر اور یوٹیوب کے ذریعے بدنیتی پر مبنی مہم چلائی، اسد طور نے سوشل میڈیا کے ذریعے ریاست مخالف سرگرمیوں کو ہوا دی، اسد طور کے خلاف پیکا آرڈیننس 2016 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سرکاری افسران کیخلاف منفی مہم چلانے پر جے آئی ٹی بنائی گئی تھی، جس کے بعد ایف آئی اے نے اسد طور کو طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسد طور کو ہراساں نہ کرنے کے احکامات جاری کئے تھے تا ہم ایف آئی اے نے گزشتہ شب اسد طور کو گرفتار کر لیا تھا،اسد طور کی گرفتاری پر صحافیوں نے بھی احتجاج کیا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ انہیں رہا کیا جائے.

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

سابق رکن اسمبلی کے بیٹے کے ہاتھوں خاتون کی عصمت دری،بنائیں فحش ویڈیو

مساج سنٹر کی آڑ میں فحاشی کا اڈہ،پولیس ان ایکشن، 6 لڑکیاں اور 7لڑکے رنگے ہاتھوں گرفتار

شہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

یونیورسٹی میں فحش ویڈیوز اور مبینہ نشے کی فروخت،عدالت میں درخواست دائر

کالج کی طالبات نے ساتھی طالبات کی واش روم میں فحش ویڈیو بنا کر وائرل کردیں

محکمہ صحت لاہور کا کمال،سیمینار کے دوران فحش ویڈیو چل گئی

:ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے

غریدہ فاروقی کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم، حکومت کا نوٹس

اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا،ایف آئی اے حرکت میں،صحافی بھی طلب

Shares: