عمران خان نے کہا بشریٰ کو قید تنہائی میں رکھا گیا، شیر افضل مروت

0
109
shrafzal

تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی، شیر افضل مروت اور شاندانہ گلزار نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ہے

ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ہماری بانی پی ٹی آئی سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے۔بانی پی ٹی آئی نے اتوار کو احتجاج کی کال دی ہے۔احتجاج الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف ہوگا۔ الیکشن کمیشن کہتا ہے پی ٹی آئی کی نشستیں باقی جماعتوں میں تقسیم کرینگے،یہ آئین قانون اور انصاف کی سریحاََ خلاف ورزی ہے۔پاکستان کی اکانومی واحد بچت اوورسیز کی ریمٹینسز میں ہے۔ جو شخص پاکستان کی معیشت کو سہارا دے سکتا ہے اسکو جیل میں بند کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کو مینڈیٹ واپس کیا جاتا ہے تو پی ٹی آئی ملک کو درپیش معاشی حالات سے نجات دلا سکتی ہے۔ہم نے آئی ایم ایف کو خط الیکشن کے آڈٹ سے متعلق لکھا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے بشری بی بی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے،بانی پی ٹی آئی نے کہا جیل میں رہونگا لیکن ڈیل نہیں کرونگا۔بانی پی ٹی آئی نے شہرام ترکئی اور عاطف خان کو اسمبلی میں اہم ذمہ داریاں سونپی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے اسمبلی میں حزب اقتدار سے کسی صورت گھلنا ملنا نہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے احتجاج جاری رکھنے کی ہدایات کی ہیں۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں احتجاج کی قیادت مجھے سونپی گئی ہے۔

اکبر ایس بابر متحرک، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات دوبارہ چیلنج

سائفر کیس، آج مایوسی ہوئی، عدالت کو کہا فیصلے کو منوائیں، وکیل عمران خان

سائفر کیس،عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت،التوا کی درخواست مسترد

الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف عمران خان کا اتوار کو احتجاج کا اعلان

توہین الیکشن کمیشن کیس، علی امین گنڈا پور کو حاضر کرنےکا حکم

جو 9 مئی کے ذمہ دار ہیں ان کے خلاف کاروائی کریں،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

Leave a reply