پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کی جانب سے گرینڈ سحری کا اہتمام کیا گیا۔ پانچ لاکھ افراد کی سحر ی کیلئے شہر کے درجنوں مقامات پراوپن گرینڈ سحری کچن لگائے گئے۔جہاں ہزاروں کارکنان شہربھر میں گھر گھر سحری پہنچانے کیلئے متحرک رہے۔

گرینڈ سحری میں عوام کی تواضع بیف قورمہ ،چکن قورمہ،مرغ چنے ،بٹیر کڑاہی اور حلوہ پوری سےکی گئی۔مرکزی سحری پوائنٹس پر عوام کے بیٹھنے کے بہترین انتظامات کیےگئے تھے۔جہاں شہریوں کوسحری پیش کی گئی۔ گھرکی خواتین و بچوں کے لیے سحری پارسل بھی دی گئی۔مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر فیصل ندیم ،کراچی کے صدراحمدندیم اعوان، رہنماامجد اسلام امجدانجبیئر نعمان اور سندھ میڈیا سیکٹری سلیم الیاس نےگرینڈ سحری کچن کا وزٹ کیا۔ عوامی خدمت میں مصروف مقامی ذمہ داران اور کارکنان کو خوب داد دی۔ گرینڈ سحرکے موقع پرفلسطینوں پراسرائیلی مظالم کی مذمت، حماس کی مزاحمت کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر فیصل ندیم نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ نےگرینڈ سحر کے موقع پر 5لاکھ افراد تک سحری پہنچانے کا عزم کیا ہے۔درجنوں دستر خوان اور ہزاروں کارکنان اس مشن میں شامل ہیں ۔ ہم نفرت کی سیاست کا خاتمہ کریں گے اور سیاست دانوں کو عوام کی خدمت کا راستہ دکھائیں گے ۔فیصل ندیم کا مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھاکہ اسرائیل مسلسل فلسطینیوں پر ظلم کر رہا ہے۔ یہ انسانیت پر ظلم ہے۔دوسرا ظلم یہ ہے کہ دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سلسلہ روکنے کے لیے عالمی برادری کردار ادا کرے۔ غزہ میں تیس ہزار سےزائدلوگوں کی شہادتیں ہوئیں لیکن کسی ایک نے بھی مایوسی کا اظہار نہ کیا۔ ہم بحیثیت قوم شرمسار ہیں کہ فلسطینیوں کے لیے جو کچھ کرنا چاہیے تھا وہ ہم نہیں کرسکے۔ان کا کہناتھا کہ غزہ کے مسلمانوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں کہ وہ جرات مندی سے اسرائیل کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ حماس نے بہترین منصوبہ بندی کے ذریعے یہودیوں کے مذموم عزائم اوراسرائیلی فوج کو ناکام کیا۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ ہر میدان میں فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گی۔

مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدراحمدندیم اعوان نے بتایا کہ مرکزی مسلم لیگ نے کراچی میں رمضان کے پہلے دن سے سحروافطار کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔ مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان علاقوں کا سروے کرکےمستحق گھرانوں میں جا کر سحری فراہم کرتے ہیں۔اس سارے کام کو سرانجام دینے کیلئے بیسیوں باورچی اور مرکزی مسلم لیگ کے سینکڑوں کارکنان رات گئے تک مصروف رہتے ہیں۔ مرکزی مسلم لیگ پاکستان میں خدمت اور معاشرے کی تعمیر کی سیاست کو پروان چڑھا رہی ہے۔ کراچی سمیت پورے ملک میں اپنی مدد آپ کے تحت بڑےعوامی سہولت منصوبوں پر کام کررہےہیں۔سحروافطارپروگرام،سستی روٹی تندور اور سستے سبزی بازار،رمضان سہولت بازار ،روزگار سہولت پروگرام جیسے بڑے منصوبے چل رہے ہیں ۔ان منصوبہ جات سے مہنگائی کی ستائی عوام کو ریلیف مہیا کر نے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ نفرت انگیز سیاست کوٹھکرانے اورخدمت کی سیاست کا جذبہ لے کر میدان سیاست میں آئی ہے۔

راشن کے بہانے دو کمسن بچیوں کی عزت لوٹ لی گئی

افطاری پر جانا مہنگا پڑا، گھرمیں سوا کروڑ کی چوری ہو گئی،

بھائی کے ہاتھوں ماریہ قتل کیس، ویڈیو بنانیوالے میاں بیوی کو بھجوایا گیا جیل

عمران خان کے سیل کے سامنے واش روم پر کوئی کیمرہ نہیں ہے. سرفراز بگٹی

کالج کی طالبات نے ساتھی طالبات کی واش روم میں فحش ویڈیو بنا کر وائرل کردیں

عبدالقوی باز نہ آئے، ایک اور نازیبا ویڈیو وائرل

اپنی ہی بیوی کو نازیبا ویڈیو لیک کرنے کی دھمکی دینے والاپہنچا جیل

ویڈیو لیک ہونے سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟ڈیٹا ریکوری کا طریقہ

اسلامیہ یونیورسٹی منشیات، نازیبا ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہونے کے کیس میں پیشرفت

نرس کے ساتھ زیادتی،ڈاکٹر نے نازیبا ویڈیو بھی بنا لی

نازیبا ویڈیو بنا کر ساس کو بلیک میل کر کے زیادتی کرنیوالا گرفتار

Shares: