عراق میں ڈرون حملے میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے جبکہ سات افراد زخمی ہوئے ہیں، ڈرون حملہ فوجی اڈے پر کیا گیا، امریکہ نے حملے کی تردید کر دی وہیں اسرائیل نے خبر پر تبصرے سے انکار کیا ہے

عراق کے وسطی صوبے بابل میں نامعلوم ڈرون نے نیم فوجی دستے حشد شعبی کے ہیڈکوارٹر والے فوجی اڈے پر بمباری کی، ڈرون نے کلاسو کیمپ کو نشانہ بنایا، ڈرون حملہ کس نے کیا؟ یہ واضح نہیں ہو سکا، امریکہ نے ڈرون حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے تو وہیں اسرائیلی حکام نے خبر پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ غیرملکی میڈیا میں شائع شدہ معلومات پر تبصرہ نہیں کرتے

عراقی اڈے پر ڈرون حملے میں حشد شعبی کا ایک اہلکار ہلاک ہوا ہے جبکہ پانچ زخمی ہوئے ہیں، دو عراقی فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں جن کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیاگیا،عراقی حکومت کی جانب سے ڈرون حملے کے حوالہ سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تا ہم حشد شعبی فورس کی جانب سے مختصر بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈرون حملے کی تفصیلات بعد میں سامنے لائی جائیں گی، تحقیقاتی ٹیم موقع پر پہنچ چکی ہے.

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 22 اپریل کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے تعزیتی پیغام جاری کیاہے

قونصل خانے پر حملہ ہماری سرزمین پر حملہ ،اسرائیل کو سزا ملے گی، آیت اللہ خامنہ ای

 فلسطینی مسلمان بھی اسرائیلی مظالم کےہوتے ہوئے بھی عید منا رہے ہیں

مریم نوازشریف بے سہارا، بےگھر اور بے نوا لوگوں کے درمیان پہنچ گئیں

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹوں اور پوتوں سمیت مزید 125 فلسطینی شہید 

 اسرائیل کے سب سے بڑی جنگی بیس نیو اتیم ایئر بیس کو نقصان پہنچا

اسرائیل کے لیے امریکی حمایت واضح اور آہنی ہے،امریکا

Shares: