پاکستان کی آئی ایم ایف سے 6 سے 8 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی درخواست

0
148
IMF

امریکہ میں موجود پاکستان کے حکومتی وفد نے آئی ایم ایف سے باضابطہ طور پر چھ سے آٹھ ارب ڈالر کے ای ایف ایف بیل آؤٹ پیکج کی درخواست کر دی ہے جس میں ماحولیاتی فنانسنگ کے ذریعے مزید بڑھانے کا امکان بھی موجود ہو اگرچہ اس کا حقیقی حجم اور ٹائم فریم تو اسی وقت طے پاسکے گا جب فریقین مئی 2024 میں اس کے بڑے خدو خال پر اتفاق رائے پیدا کریں گے

نجی ٹی وی کے مطابق نمائندے نے واشنگٹن گئے ہوئے پاکستانی وفد کو ایک پیغام بھجوایا، پاکستان نے مئی 2024 میں آئی ایم ایف کا ریویو مشن پاکستان بھجوانے کی درخواست بھی کی ہےتاکہ آئندہ تین برس کےلیے بیل آؤٹ پیکج کی تفصیلات طے ہوسکیں،پاکستانی حکام آئی ایم ایف کے سامنے پاکستانی معیشت کی ایک خوبصورت تصویر پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن آئی ایم ایف نے اپنے ریجنل اکنامک آؤٹ لک برائے مشرق وسطیٰ اور وسط ایشیا کے شعبے نے کہا ہے کہ پاکستان کے بیرونی بفرتباہ حال ہیں اور بشمول یورو بانڈزیادہ ترموجودہ قرض کی ادائیگی کی عکاسی کر رہے ہیں

قبل ازیں آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس کے ایجنڈے میں فی الحال پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں کیا گیا ۔ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا 29 اپریل تک اجلاس کا شیڈول جاری کیا گیا ہے، جس میں پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں کیا گیا، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ 20 مارچ 2024 کو طے پایا تھا۔آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط ملے گی اور آخری قسط کی حتمی منظوری کے ساتھ ہی 3 ارب ڈالر کا سٹینڈ بائی ارینجمنٹ ختم ہو جائے گا۔

علاوہ ازیں پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ موجودہ قرض پروگرام اپریل میں ختم ہو جائےگا، پاکستان ایک طویل اور بڑے قرض کی تلاش کر رہا ہے، میکرو اکنامک استحکام، ڈھانچہ جاتی اصلاحات کیلئے مدد ضروری ہے، توقع ہے آئی ایم ایف کا مشن مئی کے وسط میں اسلام آباد میں ہوگا۔
نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ نے نئے پروگرام کے سائز کا خاکہ بتانے سے انکار کیا، پاکستان اگلے پروگرام میں کم از کم 6 ارب ڈالر کا نیا ٹیب کھولے گا۔

قبل ازیں آئی ایم ایف نے پاکستان کو دنیا کے چھ جنگ زدہ ممالک کی فہرست میں شامل کر دیا ہے جو شدید معاشی دباؤ کا شکار ہیں پاکستان کو عراق، صومالیہ، سوڈان، شام اور یمن کے ساتھ کھڑا کر دیا گیا ہے اور کہا ہے کہ تنازعات اور سخت میکرو اکنامک پالیسی حالات ان کی معاشی پیداوار پر اثر انداز ہوں گے

آئی ایم ایف کا سی پی پیز کیلئے گیس ٹیرف میں آر ایل این جی کی قیمت کے برابر اضافے کا مطالبہ

سٹینڈ بائی معاہدے کے تحت پاکستان کو 3بلین ڈالر کی ادائیگی کی جائیگی،آئی ایم ایف

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 8 ا رب ڈالر کا نیا قرض پروگرام ملنے کی امید

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے

قومی اسمبلی اجلاس، 7 آرڈیننس پیش،اپوزیشن کا احتجاج،تاخیر نہیں کر سکتے،سپیکر

سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

مردان میں کے ایف سی کو لگے تالے حکومت نے کھلوا دیئے

Leave a reply