کراچی: ایم کیوایم پاکستان کراچی میں 10 صوبائی نشستوں پر سیٹ ایڈجسمنٹ کے لیے تیار ہوگئی۔
باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے مطابق ایم کیو ایم نے کراچی میں قومی اسمبلی کی 4 نشستوں پر بھی اتحادی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ کے لیے رضا مندی ظاہر کردی، ایم کیوایم ، مسلم لیگ ن، جے یو آئی ف ، اے این پی اور جے ڈی اے کا اہم اجلاس ہوا ، جس میں اہم فیصلے کئے گئے-
ایم کیو ایم نے کراچی میں 10 صوبائی اور 4 قومی اسمبلی کی نشستوں پر اتحادی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا عندیہ دے دیاکراچی کی 10 نشستوں پر ن لیگ ، اے این پی اور جےیوآئی امیدوار نامزد کریں گی، کراچی میں ایک صوبائی نشست پر جی ڈی اےکا امیدوار ہوگا،ہم خیال جماعتوں کا آج اپنےامیدواروں اور سیٹ ایڈجسمنٹ کا اعلان متوقع ہے۔
ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی کے حلقوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کر دیا
میرپورخاص سکھر نواب شاہ کی صوبائی نشستوں پر ایم کیوایم امیدوار نامزد کرےگی حیدرآباد کی دو قومی اور چار صوبائی نشستوں پر ایم کیو ایم اپنے امیدوار کھڑے کرے گی، سکھر ، نواب شاہ ، میرپورخاص کی قومی نشستوں پر اتحادی جماعتوں کےامیدوار ہوں گے ، سکھر ، نواب شاہ ، میرپورخاص ، ٹنڈوالہ یار کی صوبائی نشستوں پر ایم کیو ایم کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی میرپورخاص , دادو،بدین کی نشستوں پر ن لیگ اور جی ڈی اےمیں ایڈجسٹمنٹ کے فارمولے پر بات چیت کی گئی ۔