وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر ہیں اور آج انہیں سعودی عرب میں تیسرا دن ہے، وزیراعظم کی اہم رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سعودی دارالحکومت ریاض میں ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر مائیکرو سافٹ کے بانی اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کو چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات کی ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور گیٹس فاؤنڈیشن کے درمیان مضبوط شراکت داری یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا،بل گیٹس نے پنجاب میں بطور وزیرِ اعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں حفاظتی ٹیکوں اور پولیو کے حفاظتی قطروں کے پروگرام کی تعریف کی ،

اس سے پہلے دونوں رہنماؤں نے عالمی اقتصادی فورم کے ایک اعلیٰ سطحی پینل مباحثے میں شرکت کی تھی جس کا عنوان ’’عالمی صحت کے ایجنڈے کی نئی تعریف‘‘ تھا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے دوبارہ انتخاب پر بل گیٹس کے تہنیتی خط پر ان کا شکریہ ادا کیا،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے انتھک محنت کر رہا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے دیرینہ تعاون پر بی ایم جی ایف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان کے حتمی مقصد تک پہنچنے کے لیے تمام شراکت داروں کی طرف سے مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے، بل گیٹس نے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیو کا خاتمہ مستقبل کی نسلوں کو اس مہلک بیماری سے بچانے کے لیے بہت ضروری ہے،وزیراعظم نے بل گیٹس کو پاکستان کے دورے کی بھی دعوت دی.

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات،دورہ پاکستان کی ایک بار پھر دی دعوت
وزیراعظم شہباز شریف سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے خصوصی مکالمے اور گالا ڈنر میں شریک ہوئے، تقریب کے دوران وزیر اعظم نے ولی عہد کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا،وزیراعظم شہباز شریف نےعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر سعودی قیادت کو مبارک باد بھی پیش کی اور ساتھ ہی رمضان المبارک کے دوران مکہ مکرمہ میں ہونے والی اپنی حالیہ ملاقات کا بھی ذکر کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سربراہی وفد پاکستان بھیجنے پر بھی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ساتھ ریاض آئے ہیں جس میں سرمایہ کاری کے اہم ذمہ دار وزرا بھی شامل ہیں،ملاقات میں علاقائی صورت حال خاص طور پر غزہ کے بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ بھی کیا.

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، دونوں رہنماؤں نے مکہ ملاقات میں کیے گئے فیصلوں پر پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ،اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا،وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں وفد پاکستان بھیجنے پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا،انہوں نے سرمایہ کاری سے متعلق مزید وفود پاکستان بھیجنے سے متعلق سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا،شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات میں غزہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم کی جانب سے سعودی ولی عہد کو دورۂ پاکستان کی دعوت کا اعادہ بھی کیا گیا۔

سعودی عرب میں موجود وزیراعظم کی امیر کویت سے ملاقات

سرمایہ کاری سےمتعلق پاکستان ہماری ترجیح ہے،سعودی وزیر کی وزیراعظم کو یقین دہانی

وزیر اعظم شہباز شریف کادورہ سعودی عرب،صدر اسلامی ترقیاتی بینک ڈاکٹرمحمد سلیمان الجاسر سے ملاقات

چاہتے ہیں کہ پاک ،سعودیہ معاشی تعلقات سعودی ویژن 2030 کے تناظر میں آگے بڑھیں، آل تویجری

سعودی عرب نےہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا،علامہ طاہر اشرفی

خواجہ آصف کا سعودی عرب کے حوالے سے شیر افضل مروت کے بیان پر ردعمل

سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا اگلے مہینے مئی میں پاکستان کا دورہ متوقع 

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کا عام پرواز میں‌سفر،مسافروں کو ملی اذیت،پی آئی اے کو بھی نقصان

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ مکمل 

شہزادہ محمد بن سلمان کا وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو افطار کی خصوصی دعوت

وزیراعظم کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری ،ملک و قوم اورفلسطین کیلئے خصوصی دعائیں کی

سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا،سعودی وزیر تجارت
وزیر اعظم شہباز شریف کی سعودی وزیرِ تجارت ماجد القصبی سے بھی ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک سعودی تجارت کا حجم بڑھانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ اور سرمایہ کاروں کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے پوری طرح فعال ہے،سعودی عرب کی ترقی و خوش حالی میں پاکستانیوں کا کردار انتہائی اہم رہا ہے،اس موقع پر سعودی وزیرِ تجارت ماجد القصبی نے کہا کہ ولی عہد کی ہدایات پر پاکستان کو سرمایہ کاری اور تجارت کے لیے ترجیح دے رہے ہیں،سعودی عرب کی کاروباری و تاجر برادری اور سرمایہ کاروں کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا

Shares: