لاہور میں پولیس اہلکار غیر محفوظ،ایک اور اہلکار فائرنگ سے شہید

0
166
police

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں‌جرائم میں کمی نہ آ سکی وہیں، پولیس اہلکاروں کو آئے روز نشانہ بنایا جا رہا ہے، ایک اور واقعہ میں ایک پولیس اہلکار کی موت ہو گئی ہے

واقعہ ٹیکسالی گیٹ کے علاقے میں پیش آیا، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار کی موت ہو گئی ہے،کانسٹیبل غلام رسول 3159 جو جوڈیشل ونگ پولیس لائن میں تعینات تھا اوراتحاد پارک شاہدرہ کا رہائشی تھا پرنا معلوم افراد نے گولیاں چلا دیں، غلام رسول کو چھاتی پر گولی لگی، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تا ہم اس کی موت ہو گئی،حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے جو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے

فائرنگ کی اطلاع پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر واقعہ کی جگہ پہنچے، انہوں نے کہا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا،پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد اعلیٰ پولیس افسران کی ہدایت پر لاہور کے داخلی و خارجی راستے سیل کردیے گئے،پولیس افسران نے اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹ پہن کر ڈیوٹی کی ہدایت کی وہیں کہا گیا کہ پولیس اہلکار ڈیوٹی کے بعد گھر جاتے ہوئے اسلحہ ساتھ رکھیں۔

لاہور میں پولیس کانسٹیبل کو شہید کرنے والے مشکوک شخص کی تصویر سامنے آئی ہے،حملہ آور کی تصویر سیف سٹی کیمرے کی مدد سے لی گئی ہے اور انہیں شک ہے کہ یہ شخص حملہ آور ہوسکتا ہے،حملہ آور کی موٹر سائیکل کا نمبر بھی سامنے آ گیا ہے جس پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،

لاہور میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،پندرہ روز میں چار مقامات پر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعات سامنے آئے ہیں، گذشتہ رات ٹیکسالی گیٹ کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے کانسٹیبل غلام رسول شہید ہو گیا، اٹھائیس اپریل کو مصری شاہ میں سب انسپکٹر ارشد فائرنگ سے چل بسا تھا، چار روز قبل سی سی پی او لاہور کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں پولیس افسران و اہلکاروں کو ڈیوٹی کے علاوہ یونیفارم میں سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی،

طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

لاہور پولیس کے شہید کانسٹیبل غلام رسول کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ادا
لاہور پولیس کے شہید کانسٹیبل غلام رسول کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ادا کر دی گئی۔کورکمانڈرلاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور،سی سی پی اولاہوربلال صدیق کمیانہ،ڈی آئی جی(انویسٹی گیشن)ذیشان اصغر،ڈی آئی جی(آرگنائزڈ کرائم یونٹ)عمران کشور، ڈی آئی جی (آپریشنز)فیصل کامران اور سینئرافسران نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔جوڈیشل ونگ میں تعینات کانسٹیبل غلام رسول نے ٹیکسالی گیٹ کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ کے نتیجے میں جام شہادت نوش کیا۔کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہوربلال صدیق کمیانہ نے شہید کانسٹیبل غلام رسول کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔اس موقع پر کانسٹیبل غلام رسول کی روح کے ایصال ِ ثواب کیلئے دعا کی گئی، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔ سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ نے شہید کانسٹیبل غلام رسول کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔شہید کانسٹیبل غلام رسول کا تعلق شرقپور سے تھا،شہید کے پسماندگان میں ایک بیٹااور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ اور دیگر سینئر پولیس افسران نے شہید کانسٹیبل غلام رسول کے اہل خانہ سے تعزیت کی اورمحکمے کیلئے ان کی خدمات کو سراہا۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہید کانسٹیبل کے قاتلوں کوجلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شہید کانسٹیبل غلام رسول نے فرض کی راہ میں جان کا نذرانہ پیش کرکے محکمہ کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنیوالے محکمہ پولیس کی شان ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس شہدا ء کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گا۔سی سی پی اولاہورنے کہا کہ کانسٹیبل غلام رسول نے اپنے آج کو وطن عزیز پر قربان کر کے ہمارے کل کو محفوظ بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس نے شہدا ء کے ورثا کی دیکھ بھال کو ہمیشہ اولیت دی ہے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہید کانسٹیبل غلام رسول کے اہل ِ خانہ کی دیکھ بھال کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے

Leave a reply