کسی سے کوئی بات چیت ہوئی تو وہ عمران خان خود بتائیں گے،بیرسٹر گوہر

0
101
barrister-gohar

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزاکرات کے حوالے سے کوئی تین رکنی کمیٹی نہیں بلکہ شبلی فراز ،عمر ایوب خان اور علی امین خان کو اختیار دیا گیا اگر کسی سے کوئی بات چیت ہوئی تو وہ عمران خان صاحب خود آپ کو بتائیں گے

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ زیادتی ہو رہی ملاقات میں تاخیر کی جاتی ہے، گاڑیوں کو روک دیا جاتا ہے، چا ر گھنٹے باہر کھڑے رہتے ہیں،صحافی بھی عمران خان سے ملنے کے لئے عدالت میں درخواست دیں، ہم بھی دیتے ہیں تو ملاقات ہوتی ہے، سائفر کیس ختم ہو جائے گا، عمران خان اس مہینے واپس باہر آئیں گے، عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ آزادی کے لئے ساتھ رہو، یہ وقت ہے اور ہم لڑتے رہیں گے،پارٹی میں مختلف آرا آنا اچھی بات ہے ہم قدر کرتے ہیں، لیکن جب پارٹی فیصلہ کرتی ہے تو سب قبول کرتے ہیں، اپوزیشن اتحاد میں خواہش ہے کہ مولانا بھی شامل ہوں،

بیرسٹر گوہر علی خان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں تک 9 مئی کا تعلق ہے ہمارا موقف ہے کہ اس پر جوڈیشل کمیشن بنائیں جہاں وائلیشن ہوئی اس کی سی سی ٹی وی سامنے لاؤ جو گناہگار ہے اس کو سزا دو اس واقعے پر سب سے زیادہ نقصان ہمارا ہوا ہے، عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں پر سارے کیسز سیاسی بنیادوں پر ہیں، ان کو کیسز میں کچھ نہیں مل رہا، یہ ایک اور بوگس کیس بنانے کی کوشش کر رہے ہیں،عمران خان نے استدعا کی ہے کہ ہمارے کیسز مزید التواء میں نہ رکھیں، انصاف وقت پر نہ ملنا بھی ناانصافی ہے، بانی پی ٹی آئی نے عدلیہ سے درخواست کی کہ ہمارے کیسز پر جلد فیصلہ کریں، 8 اپریل کو مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت ہے، ہمیں امید ہے کہ مخصوص نشستیں ہمیں قانون کے مطابق ملیں گی، عام انتخابات پر پی ٹی آئی نے وائٹ پیپر جاری کیا ہے،جو لوگ ہمارے مینڈیٹ چور ہیں، ان کے علاوہ سب سے بات ہو گی، عمران خان نے وائٹ پیپر کے اجراء پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، عمران خان نے نہیں کہا کہ عدلیہ پر اعتماد نہیں،ہم عدلیہ کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں، قومی اسمبلی کی 180 نشستیں جیت چکے تھے، عمران خان کی درخواست ہے کہ انتخابات میں دھاندلی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کسانوں کا برا حال ہے، یہ حکومت کی ناکامی ہے،انہوں نے اضافی گندم منگوائی اور کسان کا نقصان کیا، نیب گندم خریداری کی انکوائری کرے،پنجاب پولیس سٹیٹ بنی ہوئی ہے ،8 فروری کا الیکشن لاہور سمیت ملک بھر میں پی ٹی آئی جیتی، لیکن بتایا گیا کہ ووٹ دینے والے نہیں ووٹ گننے والے اہم ہیں،ہم آئین کے تحفظ کیلئے نکلے ہیں، ہم کراچی بھی جائیں گے، پی ٹی آئی کے تمام کارکنان اور لیڈرشپ کو رہا کیا جائے،9 مئی ایک ڈرامہ تھا، عوام نے 9 مئی کا ڈرامہ 8 فروری کو زمین بوس کردیا، کے پی کے ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو سپریم کورٹ میں موقع نہیں مل رہا،

تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے، پی ٹی آئی کسی سے بھی بات کرنے کیلئے تیار ہے لیکن ڈیل اور مذاکرات میں فرق ہے، عمران خان سے مذاکرات کیلئے دلوں سے بغض نکالنا ہوگا،

ہوشیار، آپکی جمع پونجی پر بڑا ڈاکہ تیار،الرحمان ڈیویلپرز ،اربن سٹی کی دو نمبریاں پکڑی گئیں

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

تجوری ہائٹس کا پلاٹ گورنر سندھ کی اہلیہ کے نام پر تھا،سپریم کورٹ میں انکشاف

چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم

امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

ضمنی انتخابات میں مریم نواز کا جادو کیسے چلا؟ اہم انکشافات

مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ

Leave a reply