ہوشیار، آپکی جمع پونجی پر بڑا ڈاکہ تیار،الرحمان ڈیویلپرز ،اربن سٹی کی دو نمبریاں پکڑی گئیں

0
366
ml

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ کچھ سال قبل جب میں نے پہلی بار پروگرام کیا تھا کہ ایڈن نامی سوسائٹی میں کوئی بھی انویسٹ نہ کیجیے گا اسوقت لوگوں نے میرا مذاق اڑایا، اس وقت ایڈن کے مالک زندہ تھے اور انہوں نے مجھے مختلف ذرائع سے رشوت کی پیشکش کی، میں نے نہیں رشوت لی اور پھر میں نے دو تین پروگرام کر دیئے،پھر ایڈن میں جو متاثرین تھے اسکو بھی سامنے لے آیا، اسکے باوجود لوگ یقین کر لیتے ہیں کیونکہ ہمیں عادت ہےہم لاٹری کا ٹکٹ خرید کرسمجھتے ہیں لاٹری نکل آئے گی

مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اب پنجاب میں اس وقت ہزاروں ہاؤسنگ سوسائٹیاں ہیں،اور ان میں بہت بڑی تعداد جعلی ہے، آج میں‌بتاؤں کہ جب ایڈن کا مسئلہ ہو گیا تو سارے لوگ روتے میرے پاس آتے تھے کہ آپ فون کر دیں ہمیں پیمنٹ یاپلاٹس مل جائے گا،لوگ پہلے عقل استعمال نہیں کرتے، اب الرحمان ڈیویلپرز ایک اور نام آ رہا ہے میرے پاس،الرحمان ڈیویلپرز بڑا مشہور نام ہے یہ سکیم ہے، انکی جانب سے شہریوں کی جمع پونجی لوٹنے کے مکروہ دھندے کا انکشاف ہے، اربن سٹی کے نام پر شہریوں کو گمراہ کن پروپیگنڈے کے ذریعے لوٹا جا رہا ہے، اسےجی ٹی روڈ پر بتایا جا رہاہے اور اس طرح فروخت کیا جا رہا ہے، جی ٹی روڈ پر جس مقام پر مین گیٹ بتایا جاتا ہے وہ جگہ ڈسٹرکٹ حکومت نے سیل کر دی ہے، وزیر داخلہ پاکستان محسن نقوی جاتے جاتے اختیارات ایل ڈی اے کو دے گئے تھے، بحرحال الرحمان ڈیویلپرز نے ایل ڈی اے کے افسران سے ملی بھگت کے بعد اس گیٹ کو ڈی سیل کر دیا، اور عدلیہ کے سخت احکامات کے باوجود جنگلات بھی کاٹ دیئے، محکمہ جنگلات کو درخواستیں دی گئیں لیکن اس پر کوئی کاروائی نہیں ہوئی، ایڈورٹائز منٹ میں دکھایا جا رہا کہ مکڈونلڈ کا گیٹ یہ سامنے ہے یہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ میکڈونلڈ ایک دوسری ہاؤسنگ سوسائٹی کے سامنے ہے،

پنجاب کا وزیر فارغ، بابر ستار پھنس گئے
مبشر لقمان کامزید کہنا تھا کہ پنجاب کا ایک وزیر کابینہ کا بدلنے والا ہے، اس پر کافی شکایات آ چکی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب ایک آدھ دن میں ایکشن کر لیں گی یا ویلاگ کے بعد کاروائی تھوڑا مؤخر کی جائے، جسٹس بابر ستار نے ایک افی ڈیوٹ دے دیا جس میں کہا کہ بیوی اور بچے فارن نیشنل،امریکن نیشنل ہیں میں خود گرین کارڈ ہولڈر ہوں، گرین کارڈ کیا ہے؟ بابر ستار اگر سمجھتے ہیں کہ وہ باہر کی ریزیڈنسی رکھیں گے اور جج یہاں رہیں گے تو کافی سیریس ایشو ہے، اب کسی کو کچھ ثابت نہیں کرنا،سندھ میں دو ایسی مثالیں ہیں جہاں ججز بن رہے تھےایک کے پاس گرین کارڈ اور ایک کے پاس نیشنلٹی تھی، انکو کہا گیا تھا کہ سرنڈر کریں دونوں نے سرنڈر کیا اور پھر جج بنے،ہائیکورٹ کا جج بننے کے لئے گرین کارڈ ہولڈر نہیں ہو سکتے تو کیسے بابر ستار جج رہ سکتے ہیں، جن لوگوں نے اپنے بیوی بچوں‌کو پاکستان سے باہر سیٹل کر دیا ہے،جو رہتے ہی باہر ہیں وہ یہاں پر کیوں جج بننا چاہتے ہیں، یہان پر کوئی فوجی، اینکر بن کر رہے، پیسے آپ نے یہاں کمانے، ھکومتیں یہاں کرنی اور بچوں کا مستقبل باہر بہتر ہے،ایسے لوگوں کے ساتھ عدلیہ کیا کرے گی؟اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس محسن اختر کیانی کے خلاف ایک لیٹر آ گیا ہو ماتحت عدلیہ نے لکھا اور کہا کہ وہ بہت دخل اندازی کرتے ہیں،جن سیشن ججز کو وہ فیور کرتے ہیں انکے نام بھی دے دیئے، اگر ہم بات نہیں مانتے تو مشکلات ہوتی ہیں، دیکھتے ہیں اس پر کیا ایکشن ہوتا ہے،رجسٹرار ہائیکورٹ نے وہ خط ریسیو کر لیا ہے اور اندراج بھی ہو گیا ہے،ان دو ججز پرکیا ہوتا ہے یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا،

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اربن سٹی کا یہاں مسئلہ ختم نہیں ہوتا، ایک رپورٹ آئی ہے ،یہ بلڈنگ انسپکٹر نے شائع کی ہے،اربن سٹی والے وہ زمین جو بیچ رہے ہیں وہ اپروو ہی نہیں، یہ لاہور کے اندر نہیں شیخوپورہ کی ہے، فائنل جب رجسٹری ایل ڈی اے کی ملے گی تو پھر چیخیں نہیں مارنا، ہو گا کچھ نہیں کیونکہ بھائی صاحب ایک ٹی وی چینل کے مالک بھی ہیں،پچھلے کافی عرصے میں ریئل سٹیٹ والوں نے چینل، اخبار لے لئے، جب وہ چینل کے مالکان بن جاتے ہیں تو کس چینل میں ہمت ہے کہ انکے خلاف کوئی پروگرام کرے، کس اینکر میں اتنی ہمت ہے کہ انکے خلاف کوئی پروگرام کرے، میرے پاس پورے ڈاکومنٹ ہیں، اربن سٹی کے لئے میرا فورم حاضر ہے، انکا چینل پبلک نیوز ہے، اب جب الرحمان ڈیولپرز میں پیسے ڈوبیں گے تو پھر گلہ نہ کرنا، سرکاری لوگوں نے کتنی رشوت لی ہو گی؟ پلاٹ بنانے کے لئے درخت کاٹ دیئے گئے،

الیکشن کمیشن کا تحریک انصاف کو بطور پارٹی ختم کرنے کا عندیہ

شیر افضل مروت کے بھائی کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے عہدے سے ہٹا دیا

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

شہر یار آفریدی پی ٹی آئی قیادت پر پھٹ پڑے

ایک اور مدرسہ، ایک اور جنسی سیکنڈل،ایک دو نہیں ،کئی بچوں سے بدفعلی

تنویر الیاس کی سینٹورس پر قبضے کی کوشش،گارڈ ز پر حملہ، مقدمہ درج

عمران خان کی "اکڑ” ختم، مذاکرات کے لئے مان گئے

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

تجوری ہائٹس کا پلاٹ گورنر سندھ کی اہلیہ کے نام پر تھا،سپریم کورٹ میں انکشاف

چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم

امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

ضمنی انتخابات میں مریم نواز کا جادو کیسے چلا؟ اہم انکشافات

مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ

Leave a reply