وزیراعلیٰ پنجاب کا منصوبہ، مفت ادویات گھروں تک فراہمی پر عمل ہو گیا

دو لاکھ مریضوں کوان کے گھرتک مفت ادویات پہنچائیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب
0
228
maryam

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ قلیل مدت میں عوامی فلاح وبہبود کا منصوبہ دیا ہے،ہیپاٹائٹس، ٹی بی سمیت متعدد امراض کی ادویات گھر کی دہلیز تک پہنچائیں گے، دو لاکھ مریضوں کوان کے گھرتک مفت ادویات پہنچائیں گے

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل سواروں کیلئے حفاظتی کٹ کو لازم قرار دیاہے، سٹیٹ آف دی آرٹ ٹیسٹ لیب موجود ہیں، مفت ادویات کی فراہمی کو دوبارہ شروع کرنے جارہے ہیں، فری ادویات میں دل کے امراض، ٹی بی اور ہیپٹائٹس کے مریضوں کیلئے فری ادویات کی فراہمی شروع ہورہی ہے اور اسکی فراہمی کیلئے میں خود آج سے ہی کچھ گھروں میں ادویات لیکر جارہی ہوں، اپنے دورحکومت میں پنجاب کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرینگے، 200 کلینک آن ویلز کا منصوبہ شروع کرنے جا رہے ہیں، لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر اسپتال بنانے جارہے ہیں، عوام کیلئے 32فیلڈ اسپتال دیہی علاقوں میں موجود ہیں، غریب مریضوں کیلئے ایئر ایمبولینس چند ہفتوں میں شروع کرنے جارہے ہیں، سرگودھا میں اسٹیٹ آف دی آرٹ کارڈیالوجی اسپتال بنائیں گے ،لاہور میں پہلے کینسر ہسپتال کا آؤٹ ڈور 1 سال بعد کھول دیا جائے گا،مسلم لیگ ن کی جب حکومت آتی منصوبے شروع کرتی،پھر فتنے آجاتے اور ملک پیچھے چلا جاتا ہے.

ہوشیار، آپکی جمع پونجی پر بڑا ڈاکہ تیار،الرحمان ڈیویلپرز ،اربن سٹی کی دو نمبریاں پکڑی گئیں

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

تجوری ہائٹس کا پلاٹ گورنر سندھ کی اہلیہ کے نام پر تھا،سپریم کورٹ میں انکشاف

چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم

امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

ضمنی انتخابات میں مریم نواز کا جادو کیسے چلا؟ اہم انکشافات

مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ

میری بیٹی میرے لیے دوائیاں لیکر خود آئی،رسولاں بی بی مریم نواز کو دیکھ کر نہال
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بھر کے لئے فری میڈیسن ڈلیوری پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں، وزیر اعلیٰ مریم نواز شادمان کچی آبادی سروسز کوارٹرز کی تنگ گلیوں سے گزر کر رسولاں بی بی کے گھر پہنچیں، وزیرا علیٰ مریم نواز کو دیکھ کردل کی مریضہ رسولاں بی بی خوش، جذباتی ہوگئیں۔ وزیراعلیٰ مریضہ کے ساتھ پلنگ پر بیٹھ گئیں، حال چال پوچھا اور ان کی صحت یابی کی دعا کی،رسولاں بی بی نے خوشی سے نہال ہوکر کہا کہ میری بیٹی میرے لیے دوائیاں لیکر خود آئی ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف شادمان کچی آبادی میں دل کے مریض منور ملک کے گھر بھی گئیں۔ مریم نواز نے ٹی سی ایس رائیڈر کے ساتھ منور ملک کو ادویات پیش کیں۔ وزیر اعلیٰ نے منور ملک سے بات چیت کی اور صحت کے بارے میں دریافت کیا،مریض منور ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز شریف کا شکریہ، اب ہمیں ہسپتالوں میں دھکے نہیں کھانے پڑیں گے، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ میں سہولت مرکز کا بھی افتتاح کیا،انہوں نے ٹی بی اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی رجسٹریشن کے عمل کا دوبارہ باقاعدہ آغاز کیا۔ مریم نواز شریف نے ادویات کا معیار چیک کرنے کے لئے قائم ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے کرومیٹو گرافی، ڈرگ ریلیز لیب اور ڈرگ سیمپل ریسونگ ایریا کا بھی دورہ کیا۔

فیلڈ ہسپتالوں میں ایک دن میں ایک ہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا: عظمی بخاری
صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پنجاب بھر میں فیلڈ ہسپتالوں نے کام شروع کر دیا ہے۔گزشتہ روز کی رپورٹ کے مطابق فیلڈ ہسپتالوں میں ایک دن میں ایک ہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔ فیلڈ ہسپتال میں موجود ٹیسٹنگ لیبارٹری سے 85 مریضوں نے ٹیسٹ کی سہولیات سے استفادہ کیا، جبکہ 72 مریضوں نے الٹراساؤنڈ اور ایکسرے ٹیسٹ بھی کروائے۔ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ ہسپتال پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں عوام کو مسلسل سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ فیلڈ ہسپتال بہاولپور جھنگ اوکاڑہ،ملتان، مظفرگڑھ،فیصل آباد اور سرگودھا کے دور دراز علاقوں میں مکمل طور پر فنگشنل ہو گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیح صحت مند پنجاب ہے اور وہ کام کرنے اور عمل کرنے پر یقین رکھتی ہیں۔

Leave a reply