نقاب پوش ڈاکو ؤں کی نوکروں کو رسیوں سے باندھ کر گھر میں واردات

0
157
ICTP

تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس سوتی رہی، تین نقاب پوش ڈاکو نوکروں کو رسیوں سے باندھ کر میاں بیوی کو یرغمال بناکر پانچ سونے کی چوڑیاں دو سونے کی بالیاں نقدی 80ہزار لوٹ کرفرار ہوگئے،

واقعہ 28اپریل کو رات دو بجے پیش آیا جبکہ درخواست پر ای ٹیگ 4مئی کو لگا اور مقدمہ 5مئی کودرج ہوا ،واقع تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود راول ٹاؤن راجہ ریاست کے ساتھ رونما ہوا، شہزاد ٹاؤن پولیس نے مقدمہ نمبر۔ 545جرم 392ت پ درج کرلیا ،ڈی آئی جی آپریشنز نے تھانہ شہزاد ٹاؤن میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے جبکہ آئی جی اسلام آباد کی طرف سے سات دنوں میں کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایات پر بھی کوئی مثبت پیش رفت نہ ہوسکی

دوسری جانب اسلام آباد پولیس تھانہ بنی گالا کی بڑی کارروائی ،ڈکیت گینگ بچھو کے تین کارندے گرفتار کر لیے، ڈکیت گینگ بنی گالہ کے ایریا میں واردات کے دوران شہری کو زخمی کرنے کے ساتھ ساتھ ڈولفن سکواڈ کے اہلکار پر بھی حملے میں ملوث تھا،ملزمان ساتھیوں کی رہائی کیلئے پولیس ٹیم پر فائرنگ کرنے میں ملوث تھے،ملزمان کی شناخت فیضان محمود، زاہد محمود اور حسنین محمود کے ناموں سے ہوئی ہے،ملزمان کے قبضہ سے 3عدد 30بور پسٹل اور زیر استعمال موٹر سائیکل برآمد ہوئی،زیر استعمال موٹرسائیکل تھانہ بنی راولپنڈی کا مسروقہ برآمد ہوا،ملزمان نےمتعدد وارداتوں کا انکشاف کیا،ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی

21سال سے کم عمر افراد کو ای سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی

ای سگریٹ سے نوجوان نسل کو روکنا ہو گا، کرومیٹک

حکومت بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، شارق خان

تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

” ہیلتھ لیوی کے نفاذ میں تاخیر کیوں” تحریر: افشین

 اگر کھلے مقام پر کوئی سگریٹ پی رہا ہو تو اسکو "گھوریں”

تمباکو سے پاک پاکستان…اک امید

تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں

تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی

ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ

تمباکو نوشی کے خلاف مہم کا دائرہ وسیع کریں گے،شارق خان

Leave a reply