وزیر داخلہ کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

0
181
mohsin

فاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کے لیے کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دیا ہے

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایف آئی اے لاہور زونل آفس میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں اوور بلنگ اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائی پر پیش رفت کاجائزہ لیا گیا، وزیر اخلہ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ اووربلنگ کے ذریعے شہریوں پر بوجھ ڈالنے والے افسران کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے، مزید کہا کہ اووربلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہےگی،ڈسکوز کی نااہلی اور غفلت کی سزا شہریوں کو دینا قبول نہیں، بجلی صارفین کو اوور بلنگ میں ریلیف دینا ترجیح ہے، بجلی چوری میں ملوث سرکاری عملے کے خلاف بھی بلاتفریق ایکشن لیا جائے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات کی روشنی میں بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،چھاپہ مار کاروائیاں ثمن آباد گوجرانوالہ، ٹھٹھا مانگ گوجرانوالا، نوشہرہ ورکاں، گڑھی شاہو راہ والی ، نت کلاں گوجرانوالہ ، نظام آباد وزیر آباد ، بدھووال منڈی بہاوالدین ، ملکوال اور منڈی بہاوالدین میں کی گئیں ،چھاپہ مار کاروائیوں کے نتیجے 19 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے،نامزد ملزمان میں محمد خالد شریف، محمد طارق ، عظمت علی، محمد انور ، انتظار علی ، گلریز افضل ، وقاص اسلم ، صغیر حسین ، محمد عادل, محمد ندیم ، محمد ساجد عدنان مقدس، لیاقت علی ،محمد اکرام، محمد شہباز ، ظہیر احمد ،محمد یوسف اور ابوبکر شامل ہیں،جبکہ 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ،گرفتار ملزمان میں محمد ساجد، لیاقت علی ، محمد اکرام اور محمد شہباز شامل ہیں،ملزمان مین سپلائی لائن سے براہ راست کنڈا ڈال کر ، میٹر میں چھیڑ چھاڑ کر کے اور کمرشل کنکشن کے لیے گھریلو کنکشن استعمال کرتے ہوئے بجلی چوری کر رہے تھے ،ملزم گلریز افضل اور وقاص اسلم ٹی ایم اے آفس وزیر آباد میں ملازم ہیں ،مذکورہ ملزمان بجلی کی مین سپلائی لائن سے براہِ راست بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ،مذکورہ بے ضابطگی سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے مالیت کا نقصان پہنچ رہا تھا،گیپکو حکام نے کنکشن کو منقطع کر کے پی وی سی کیبل اور دیگر سامان قبضہ میں لے لیا گیا ،دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں،گیپکو ملازمین کے ملوث ہونے کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا،مزید قانونی کاروائی گیپکو حکام کی جانب سے تفصیلی تکنیکی رپورٹ موصول ہونے پر عمل میں لائی جائے گی

ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد اور سرگودھا کی 13 بڑی چھاپہ مار کاروائیاں ،

وفاقی وزیر نےبجلی چوری روکنے سےمتعلق اقدامات پروزیر اعلٰی کے پی سےملاقات کاوقت مانگ لیا

ملک ریاض کیلئے ایک اور مشکل،بحریہ ٹاؤن 76 کروڑ کا ڈیفالٹر،بجلی کٹ گئی

طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

Leave a reply