اے این ایف حکومت بلوچستان اور ایف سی نارتھ کے تعاون سے بلوچستان میں پوست کے خاتمے کی مہم جاری ہے

دورانِ کاروائی اے این ایف اور دیگر سیکیورٹی فورسز کو مخالفانہ مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا،25 مارچ، کو لورالائی، دکی، کوئٹہ چمن اور قلعہ عبداللہ میں مہم کا آغاز کیا گیا۔6 مئی کو اے این ایف اور دیگر سیکیورٹی فورسز کو گلستان سے تقریباً 5 کلو میٹر کے فاصلے پر ہجوم کا سامنا کرنا پڑا، مسلح قبائلیوں نے فورسز پر گولہ باری اور لائٹ مشین گنز اور راکٹ لانچرز کے ساتھ گھات لگا کر حملہ کیا۔اس کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی فورسز اہلکار شدید زخمی ہوئے.

اس بات پر زور دینا ضروری ہے کہ پوست کی کاشت CNS ایکٹ 1997 کے مطابق ایک مجرمانہ جرم ہے۔ تمام فورسز نے مشکل حالات کے باوجود ہمت اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوست کے خاتمے کے لئے آپریشنز کیا۔اے این ایف اور دیگر فورسز امن و امان کو برقرار رکھنے اور منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے اپنے عزم پر ثابت قدم ہیں۔

ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

ضمنی انتخابات میں مریم نواز کا جادو کیسے چلا؟ اہم انکشافات

مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ

شادی کیوں کر رہے؟ ہم جنس پرست حکیم نے دوستوں کو قتل کر کے اعضا کھا لئے

منشیات مافیا کی جگہ جیل ، آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔وزیر داخلہ
وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقے گلستان کے قریب پوست کے خاتمے کے لئے آپریشن کے دوران اے این ایف اور دیگر سکیورٹی اہلکاروں پر حملے کی مذمت کی ہے،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے حملے میں زخمی اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کو جلد قانون کی گرفت میں لایاجائے۔ سکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کرنے والے شر پسندوں کو کیفر کردار پہنچایا جائے۔تمام تر ہمدردیاں زخمی اہلکاروں کے ساتھ ہیں اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔ پوست اور دیگر منشیات کے خاتمے کیلئے بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ منشیات مافیا کی جگہ جیل ہے۔ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔نئی نسل کو منشیات کے عفریت سے محفوظ رکھنے کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔

ملک بھر سے 1028904 کلو منشیات ضبط ،1352 منشیات فروش گرفتار
دوسری جانب پاکستان کو نشے کی لعنت سے نجات دلوانے کیلئے حکومت پاکستان اور عسکری قیادت نے منشیات فروشوں کیخلاف سخت کارروائی کا آغاز کردیا،آپریشن کے دوران متعلقہ اداروں نے ملک بھر سے 1028904 کلو منشیات ضبط کیں اور 1352 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے، 28 اپریل تا 5 مئی کے دوران بلوچستان سے 2799 کلو منشیات برآمد ہوئیں جن میں 2194 کلو ہشیش، 14 کلو ہیروئن، 7 کلو افیون، 3 کلو میتھ اور 581 دیگر منشیات شامل ہیں،خیبر پختونخوا سے 20 کلو منشیات برآمد ہوئیں جن میں 10 کلو ہشیش اور 10 کلو دیگر منشیات شامل ہیں جبکہ گلگت بلتستان سے 17 کلو منشیات ضبط کی گئیں جن میں 13 کلو ہشیش، 2 کلو افیون اور دیگر شامل ہیں،پنجاب سے 37 کلو منشیات ضبط ہوئیں جن میں 28 کلو ہشیش ، 7 کلو افیون اور دیگر شامل ہیں جبکہ متعلقہ اداروں نے سندھ سے 245 کلو منشیات ضبط کیں جن میں 226 کلو میتھ اور 19 کلو ہشیش شامل ہیں

Shares: