وزیراعلیٰ مریم نواز نے 7لاکھ طلبہ کو عینک اور ہیرنگ ایڈ فراہم کرنے کی دی منظوری

0
217
maryam

وزیراعلیٰ مریم نواز نے 7لاکھ طلبہ کو عینک اور ہیرنگ ایڈ فراہم کرنے کی دی منظوری

پنجاب کے سکولوں میں طلبہ کی سکریننگ کر کے نظر اور قوت سماعت چیک کی جائے گی ، کمزور قوت بصارت اور قوت سماعت والے طلبہ کو چشمے او رہیرنگ ایڈ دی جائیں گی ،پنجاب کے سرکاری اور نجی سکولو ں میں سکریننگ کا عمل جلد شروع کیاجائے گا ، معروف ادارہ اے ٹی اسکیل (ATscale) 500ملین کی مالی معاونت کرے گا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے معروف ادارے اے ٹی اسکیل (ATscale) کے وفد کی ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران سکولوں میں انٹرنیٹ سروسز او ردیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، سکولوں کے بچوں میں غذائی ضروریات پوری کرنے کے لئے اقدامات پر غور کیا گیا،ہیلتھ نیو ٹریشن ا ور دیگر اقدامات کا جائزہ،متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک کار کی ضرورت پر زور دیا گیا،سکولوں کے اساتذہ کی استعداد کار میں اضافے کے لئے اقدامات پر اتفاق کیا گیا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں آٹزیم کے شکار بچوں کے لئے پہلا سرکاری سکول لاہور میں قائم کیاجائے گا-عوام کی خدمت کے لئے روایتی طریقے سے ہٹ کر کام کرناچاہتی ہوں -نئے دور میں نئی سوچ سے ہی مثبت تبدیلی ممکن ہے-عالمی معیار کے مطابق تعلیم حاصل کرنا، ہر بچہ کا حق ہے۔طلبہ کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لئے نجی اشتراک سے پیکٹ ملک پراجیکٹ شرو ع کیا جارہا ہے۔ لاہور میں مفت ایمرجنسی وائی فائی کی سہولت دوبارہ شروع کر دی ہے،سینیٹر پرویز رشید، سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، ایم پی اے نوشین عدنان اور دیگر بھی موجود تھے

حکومتی نااہلی،سماعت سے محروم سینکڑوں بچوں کا مستقل معذور ہونے کا خدشہ

معذوری کا شکار طالبات کی ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ آمد،خصوصی تقریب

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

ریاست مدینہ کی جانب حکومت کا پہلا قدم،غریب عوام کی دعائیں، علی محمد خان نے دی اذان

وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،

سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟

ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے

چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

Leave a reply