سندھ میں ایڈز پھیل چکا،قومی معاملات پرسیاست نہیں کرنی چاہیے،وفاقی وزیرقانون
وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ قومی معاملات پر سیاست نہیں کرنی چاہیے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی اسٹریٹجک کمیٹی نے معاملات کو حتمی شکل نہیں دی ،اندرون سندھ میں ایڈز اور ہیپاٹائٹس پھیل چکا ہے،کراچی کی بہتری سے سب سےزیادہ فائدہ سندھ کا ہے ،
جس کمیٹی میں فروغ نسیم ہوں گے پیپلز پارٹی اس سے بات نہیں کرے گی،ناصر حسین شاہ
وفاقی وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ آرٹیکل149نئے صوبے کی بات نہیں کرتا،میں نے نئے صوبےکی بات نہیں کی،میرے بیان پر سیاست کی جارہی ہے،سیاست کرنا سب کا حق ہے لیکن قومی معاملات پر سیاست نہیں دینی چاہیے .رضا ربانی نے کہا کہ آرٹیکل 149کےاطلاق کامطلب یہ صوبہ بنانے جارہے ہیں، 149سے متعلق چیزوں کو کمیٹی نے فائنل کرنا ہے ، اگر لوگ آرٹیکل149میں ایسی کوئی چیزپڑھیں جواس میں نہیں لکھی ہوئی تومیں کیا کرسکتا ہوں،
مسلم لیگ ن آرٹیکل 149 کے نفاذ کی مخالفت کرے گی. سابق گورنر سندھ
آرٹیکل 149 کا اطلاق کراچی کے مسائل کا حل نہیں ، رضا ہارون نے تحفظات پیش کردیئے
کسی شہر میں کچرا ہوگا تو کہیں نہیں لکھا کہ وفاق 149نافذ کرسکتا ہے، سعید غنی
نیب کیس میں کس ملزم کو سی کلاس دی جائے گی؟ وفاقی وزیر قانون نے بتا دیا