بھارتی فضائیہ کا جدید ترین سخوئی 30 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے

بھارتی فضائیہ کا طیارہ مہاراشٹر کے علاقے ناشک میں گر کر تبا ہ ہوا ہے، اطلاع پر حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، طیارہ گرنے سے طیارے کو آگ لگ گئی،بھارتی ایئر فورس کے مطابق تباہ ہونے والے سخوئی 30 کا پائلٹ محفوظ ہے

ناسک رینج کے اسپیشل انسپکٹر جنرل ڈی آر کرالے کا کہنا ہے کہ سخوئی طیارے کے پائلٹ اور کو پائلٹ بحفاظت باہر نکل گئے ہیں طیارہ شیرگاؤں کے قریب ایک کھیت میں گر کر تباہ ہوا۔ طیارہ ونگ کمانڈر بوکل اور اس کا دوسرا کمانڈر بسواس اڑا رہا تھا۔ ایک اور پولیس افسر نے بتایا کہ دونوں پائلٹ بحفاظت باہر نکل گئے اور انہیں معمولی چوٹیں آئیں۔ انہیں ایچ اے ایل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی جسے بجھا دیا گیا ہے۔ طیارے کے پرزے 500 میٹر کے دائرے میں پھیلے ہوئے ہیں۔ ہندوستانی فضائیہ، ایچ اے ایل سیکورٹی اور ایچ اے ایل ٹیکنیکل یونٹ کی ٹیموں نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔

سخوئی 30 جیٹ کی خصوصیات
روسی سخوئی SU-30 MKI کو ہندوستانی فضائیہ کا سب سے طاقتور طیارہ مانا جاتا ہے۔ ہندوستانی فضائیہ کے پاس 272 فعال Sukhoi Su-30 MKIs ہیں، اس طیارے میں دو انجن اور دو پائلٹوں کے بیٹھنے کی جگہ ہے۔ ان میں سے کچھ طیاروں کو سپرسونک میزائل برہموس لانچ کرنے کے لیے بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے۔سخوئی طیارہ 3,000 کلومیٹر تک حملہ کر سکتا ہے، جب کہ اس کی کروز رینج 3,200 کلومیٹر تک ہے وزن میں بھاری ہونے کے باوجود یہ لڑاکا طیارہ اپنی تیز رفتاری کے لیے جانا جاتا ہے۔ یہ طیارہ 2100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آسمان میں پرواز کر سکتا ہے۔

دوسری جانب تکنیکی مسائل کے باعث بھارتی فضائیہ میں حادثات معمول بن گئے ہیں،  12مارچ کو تیجا جنگی جہاز بھاتی ریاست راجستھان کے علاقے میں جاری بھارت شکتی مشقوں کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا،حادثے بارے ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثہ تیجا طیارے کا انجن فیل ہونے کے باعث پیش آیا، حفاظتی لینڈنگ کے ساز و سامان کی عدم موجودگی بھی طیارہ حادثے کا باعث بنی۔ حال ہی میں کچھ ممامک کی جانب سے بھارت کو پرانی جہازوں کی مشینری پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے اسے اپ گریڈ کرنے کا بھی کہا گیاہے، جہازکے زیادہ وزن کی وجہ سے زیادہ ایئرسپیڈ حاصل کرنا ناممکن ہے اورجہاز کے سافٹ ویئرز کے مسائل کی وجہ سے سیلف پروٹیکشن جیمر کی قابلیت بھی مشکوک ہے،جہازکے ایئر فریم کی ساخت اوربناوٹ میں خامیوں کی وجہ سے ہائی انٹینسٹی آپریشن میں شمولیت میں بھی شکوک و شبہات ہیں،جہاز میں سوفٹ ویئر کے حوالے سے مسائل کے علاوہ جدید ویپن سسٹم کے انضمام میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

Shares: