انہیں نہیں معلوم ایسے اقدامات سے ریاست کیخلاف نفرت پیدا ہوتی ،جسٹس محسن اختر کیانی

0
91
mohsin akhtar

اسلام آباد ہائیکورٹ، بلوچ طلبا کی بازیابی سے متعلق کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست پرسماعت کی، درخواست گزار ایمان مزاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور دوگل اور اسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن بھی عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ” آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی، سی ٹی ڈی اور ایف آئی اے عہدیدران پر مشتمل کمیٹی بنادی تھی، کیا اس کمیٹی نے کوئی ورکنگ کی ہے ؟”. اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ اگر عدالت عید کے بعد کا وقت دے دے، جس پر جسٹس محسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو لاپتہ ہیں انہوں نے بھی عید کرنی ہے۔

ایمان مزاری ایڈوکیٹ نے عدالت میں کہا کہ میں واضح کرنا چاہتی ہوں ادھرکوئی بیان دیا جاتا ہے بلوچستان میں کچھ اور ہوتا ہے گزشتہ سماعت کے بعد مسنگ پرسنز کے نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں انیس الرحمان کو 5 جون کو خضدار سے جبری طور پر لاپتا کیا گیا، انیس الرحمان ابھی مسنگ ہے باقی طالب علم بازیاب ہوئے ہیں.جسٹس محسن اختر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اب لانگ ٹرم مسنگ کا معاملہ شارٹ ٹرم مسنگ کی شکل اختیار کررہا ہے، کسی لیول پر پالیسی میکرز سے کسی نے سوال کیا؟ وہ محسوس نہیں کر رہے کہ ریاست کے خلاف کس طرح نفرت بڑھ رہی ہے، ہوں گے ضرور ان میں دہشتگرد بھی لیکن جو بھی ہونا ہے قانون کے مطابق ہونا ہے،ایمان مزاری نے کہا کہ پہلے لاپتہ کرتے ہیں پھر سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیتے ہیں، اب یہ معاملہ پورے ملک میں بڑھ رہا ہے،جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہر ایکشن کا ایک ری ایکشن ہوتا ہے ،انہیں نہیں معلوم ایسے اقدامات سے ریاست کے خلاف نفرت پیدا ہوتی ہے، عدالتوں نے بھی ابھی تک صرف لاپتا افراد کی ریکوری پر فوکس کیا، ہم کبھی لاپتا افراد کی ریکوری سے آگے نہیں گئے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ "95 میں سے 91 افراد لاپتہ ریکور ہوئے جس دن ان کے بیانات ہم نے ریکارڈ کر لئے آپ کی آدھی حکومت آفیشلز پراسیکیوٹ ہو جائیں گی ” عالمی سطح پر ہم انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے طور پر پہچانے جاتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ سرمایہ کار بھی یہاں نہیں آ رہے،وئی سفیر پاکستان آنے کو تیار نہیں، میں نے بازیاب افراد کو بلا کر بیانات ریکارڈ کروا لئے تو آپ کے افسران کیخلاف کارروائی ہوگی۔عدالتیں فرسٹریٹ ہو کر کیس بند نہیں کر دیتیں، وہ فیصلہ دیتی ہیں،

بلوچ طلباء کی بازیابی سے متعلق عدالت نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی،اس حوالے سے تفصیلی آرڈر پاس کروں گا ،

اسلام آباد ہائیکورٹ،لاپتہ شہری کے والد کو 30 لاکھ روپے معاوضہ دینےکا حکم

لاپتہ افراد کی بازیابی کیس:وفاقی حکومت اور دیگر اداروں سے رپورٹ طلب

رپورٹ آ گئی، لاپتہ افراد کہاں ہیں، کہانی کھل گئی

لڑکی سمیت 9 لاپتہ افراد کی بازیابی کا کیس، پیشرفت نہ ہونے پرعدالت برہم

آٹھ برس سے لاپتہ شہری بازیاب کیوں نہ ہوا،عدالت برہم،رپورٹ طلب

ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

Leave a reply