چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے بورڈ روم میں 3 گھنٹے طویل اجلاس ہوا
اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ نظام کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا گیا،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نےکوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کو فروغ دینے کے پلان کی اصولی منظوری دے دی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کو ہر سطح پر پرموٹ کیا جائے گا ۔ کلب لیول سے نیشنل لیول تک تسلسل کے ساتھ ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔ اچھے کھلاڑیوں کی پروفیشنل انداز سے گرومنگ کی ہدایت کی گئی، محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بہترین کوچز نئےٹیلنٹ کی ٹریننگ کرکے صلاحیتوں میں نکھار لائیں گے۔ کارکردگی، فٹنس اور میرٹ پر کھلاڑیوں کو آگے موقع دیا جائے گا۔کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ سے انٹرنیشنل کرکٹ سے گیپ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
ڈومیسٹک کرکٹ کے لئے کوچنگ کا معیار بھی بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا،ڈومیسٹک کرکٹ کے کوچز کی ٹریننگ کے لیے ماسٹر کوچ کو تعینات کیا جائے گا،ڈومیسٹک کنٹریکٹ پر بھی نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیا، کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا ہو گی، محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پرفارمنس اور فنٹس پر ہی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ میرٹ کارکردگی اور فٹنس پر رتی بھر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کیلئے تینوں فارمیٹ کے ٹورنامنٹس کرانے کا فیصلہ کیا گیا،محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔ نئے ٹیلنٹ پر سرمایہ کاری سے کرکٹ کو نچلی سطح پر فروغ ملے گا اور مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ اجلاس میں بھارت۔ آسٹریلیا۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے کے خدوخال کا بھی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کیلئے سفارشات اور تجاویز پر غور کیا گیا،پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر۔ سلمان نصیر۔چیف فنانشل آفیسر۔ سلیکشن کمیٹی کے انالسٹ بلال افضل۔ڈائریکٹرز انٹرنیشنل کرکٹ۔ہائی پرفارمنس سنٹرز۔ ڈومیسٹک کرکٹ۔پی ایس ایل۔ کمرشل اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی.
بڑا فیصلہ،مبشر لقمان سپریم کورٹ، نیب جانے کو تیار،پی سی بی ،کرکٹرزپر جوڈیشل کمیشن بنے گا؟
بھارتی فوجی افسران اور سائنسدان عورتوں کے "رسیا” نکلے
چڑیل پکی مخبری لے آئی، بابر ناکام ترین کپتان
محافظ بنے قاتل،سیکورٹی گارڈ سب سے بڑا خطرہ،حکومت اپنی مستی میں
شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت
جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ
بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کےخواہشمند
قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا
حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام
جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”
شیر خوار بچوں کے ساتھ جنسی عمل کی ترغیب دینے والی خاتون یوٹیوبر ضمانت پر رہا
مردانہ طاقت کی دوا بیچنے والے یوٹیوبر کی نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی
پاکستان کی جانب سے دوستی کا پیغام اور مودی کی شرانگیزیاں
پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم
بابراعظم کے بھائی کا ذریعہ آمدن بتا دیں میں چپ ہو جاؤں گا، مبشر لقمان








