راولا کوٹ،فرار ہونے والے قیدی تاحال گرفتار نہ ہوسکے، ماسٹر مائنڈ غازی شہزاد

jail

آزاد کشمیر کے شہر راولا کوٹ کی جیل سے قیدی فرار ہوئے تین رو زگزر چکے تاہم پولیس بھی تک فرار ہونے والے قیدیوں کو گرفتار نہ کر سکی،

جیل سے قیدی بھاگنے کا منصوبہ کب سے بنا رہے تھے اور کس نے انکی مدد کی، ابھی تک کچھ معلوم نہ ہو سکا، تحقیقات جاری ہیں،راولا کوٹ جیل سے 30 جولائی کو 19 قیدی فرار ہوئے جو ابھی تک پولیس کے لئے چیلنج بنے ہوئے ہیں،حکومت نے قیدیوں کی اطلاع دینے پر انعام دینے کا بھی اعلان کر دیا ہے تا ہم فرار ہونے والے قیدیوں کی کوئی خبر نہیں ہے.

کمشنر پونچھ ڈویژن سردار وحید خان نے خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جیل مینوئل کے مطابق اتوار کو گنتی کے عمل کے دوران قیدیوں کو بیرک میں بند کیا گیا اور اسی دوران کسی کو بھی جیل میں داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی اسی دوران ایک حوالاتی اور سارے واقعہ کے منصوبہ ساز غازی شہزاد نے ایک گارڈ کو بہانے سے قریب بلایا اور اسے قابو میں کرکے بیرک کی چابیاں حاصل کر لیں،اسی دوران جیل کی چھت سے ایک پستول پھینکا گیا، جس کی مدد سے جیل کا تالہ توڑا گیا اور قیدی فرار ہوئے، جب قیدی بھاگے تو پولیس اور انکے مابین فائرنگ بھی ہوئی، ایک قیدی فائرنگ سے زخمی ہوا جو بعد ازاں چل بسا، اسکے قبضے سے پستول برآمد ہوا تھا، باقی قیدی فرار ہو گئے تھے.

ڈی ایس پی راولا کوٹ سردار طارق محمود کے مطابق اطلاع ملتے ہی 10 منٹ کے اندر پولیس موقع پر پہنچی تاہم کچھ قیدی فرار ہوچکے تھے تاہم مزید قیدیوں کے فرار کی کوشش کو ناکام بنا دیا اب تک کی تفتیش کے مطابق اس منصوبے کا سرغنہ غازی شہزاد نامی ملزم تھا، دہشتگردی اور قتل کے مختلف مقدمات کا سامنا کرنے والے غازی شہزاد سمیت باقی سب کے مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت تھے،غازی شہزاد کو گزشتہ سال سی ٹی ڈی نے 3 ساتھیوں سمیت گرفتار کیا تھا، غازی شہزاد کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر طیبہ سے ہے، اس نے الیکشن میں بھی حصہ لیا تھا تاہم ہار گیا تھا، بعد ازاں اس نے لشکر طیبہ سے علیحدگی اختیار کی اور اپنی تنظیم بنالی، ریاست کی کشمیر پالیسی کے خلاف کام کرنے پر اسے حراست میں لیا گیا تھا.

راولاکوٹ جیل سے خطرناک قیدی فرار اطلاع دینے والے کو دس کروڑ انعام
جیل سے فرار قیدیوں کے بارے میں معلومات دینے پر حکومت نے کروڑوں روپے کے انعامات کا اعلان بھی کیا ہے،محکمہ اطلاعات آزادکشمیر کی جانب سے اس ضمن میں اشتہار جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مفرورں کی اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا، انعام قیدیوں کی گرفتاری پر معاونت اور گرفتار کروانے والوں کو دیا جائے گا، فرار ہونے والوں میں سے 6 کے سر پر ایک ایک کروڑ روپے انعام رکھا گیا ہے، فرار ہونے والے ثاقب، عثمان، فیصل، ناظر، شمیر اور عامر سزائے موت کے قیدی تھے، 25 سال سزا کے 2 مفرور قیدیوں نعمان اور ثقلین پر 50،50 لاکھ انعام رکھا گیا ہے جبکہ جیل توڑ کر فرار ہونے والے دیگر 10 قیدیوں پر 30،30 لاکھ انعام رکھا گیا ہے۔

بھارتی فوجی افسران اور سائنسدان عورتوں کے "رسیا” نکلے

چڑیل پکی مخبری لے آئی، بابر ناکام ترین کپتان

محافظ بنے قاتل،سیکورٹی گارڈ سب سے بڑا خطرہ،حکومت اپنی مستی میں

شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

شیر خوار بچوں کے ساتھ جنسی عمل کی ترغیب دینے والی خاتون یوٹیوبر ضمانت پر رہا

مردانہ طاقت کی دوا بیچنے والے یوٹیوبر کی نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی

پاکستان کی جانب سے دوستی کا پیغام اور مودی کی شرانگیزیاں

پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم

بابراعظم کے بھائی کا ذریعہ آمدن بتا دیں میں چپ ہو جاؤں گا، مبشر لقمان

qiadi

Comments are closed.