ہم ججز کے حوالے سے کسی بھی قسم کا دباؤ برادشت نہیں کرینگے،حامد خان

0
101
hamid khan

تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے کہا ہے کہ کل سپریم کورٹ فیصلہ بہت اہم تھا، یہ فیصلہ تقریبا 9 ججز کا سمجھا جائے یہ 13 میں 9 ججوں کا فیصلہ سمجھتا ہوں،

لاہور ہائیکورٹ بار میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حامد خان کا کہنا تھا کہ یہ خوش آئند بات ہے پہلی دفعہ پاکستان میں جمہوری سوچ کے مطابق فیصلہ آیا ہے،ری کاؤنٹنگ میں فیصلے تبدیل کیے گئے ہیں الیکشن کمیشن کو شرم آنی چاہیے ، تفصیلی فیصلے میں بہت کچھ سامنے آئے گا، فیصلے کے بعد بار ایسوسی ایشن طے کریگی کہ الیکشن کمیشن کے خلاف کیا اقدام کرنا ہے، پاکستان میں شفاف الیکشن کروانا آئین کی بنیادی ضرورت ہے،ہم نے دیکھنا ہے کہ عوام نے کس کو ووٹ دیا سپریم کورٹ نے کہہ کہ عوام کے ووٹ کو عزت دینی ہے فیصلے میں عوام کے ووٹ کو عزت دی گئی ہیں، اس وقت ہم ملک میں دیکھ رہے ہیں کہ ہارے ہوئے لوگ خود کو منتحب سمجھ رہے ہیں، ابھی بہت سے اصطلاحات ہونی ہیں، حکومت ریٹائٹرڈ ججز کو الیکشن ٹربیونل میں لگا کر اپنے حق میں فیصلے کروانے چاہتی ہے،یہ لاہور ہائیکورٹ کے ججز سے حائف ہیں انہیں پتہ ہے ہارے ہوئے ہیں، ہم چاہتے ہیں سٹنگ جج ہی الیکشن ٹربیونلز کے کیسز پر سماعت کریں، اسلام آباد کے 6ججز نے بتایا کہ ہم آئین کے ساتھ ہیں انہوں نے جج جہانگیری کے خلاف ریفرنس بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم ججز کے حوالے سے کسی بھی قسم کا دباؤ برادشت نہیں کرینگے ججز پر دباو نہ ڈالا جائے،

اگر چیف الیکشن کمشنر میں زرا سی بھی شرم ہے تو مستعفی ہوجائے،حامد خان
حامد خان کا کہنا تھا کہ حساس اداروں کا ججز پر دباؤ ڈالنا جائز نہیں ہے ہم ان ججز کے ساتھ کھڑے ہیں،مجھے کل سپریم کورٹ جاتے ہوئے انہوں نے روکا جو کل ٹرک لے کر اسلام آباد پہنچے ہوئے تھے،مجھے روک کر پوچھ گچھ کر رہے تھے پولیس والوں نے آکر انہیں منع کیا.سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اگر چیف الیکشن کمشنر میں زرا سی بھی شرم ہے تو مستعفی ہوجائے،قاضی فائز عیسی نے عمران خان کو کہا کہ 8 فروری دھاندلی کی درخواست پر آپ نے جلد سماعت کے لیے درخواست کیوں نہیں دی اب درخواست کب کی دے چکے ہیں سماعت کے لیے مقرر ہی نہیں کر رہے

عمران خان کو نشانہ بنانے کے لیے ان کی بیوی پر تہمتیں لگائی گئیں،کنول شوذب
دوسری جانب تحریک انصاف کی رہنما کنول شوذب کا کہنا ہے کہ ہم آج عدالت کی طرف دیکھ رہے ہیں، یہ ایک شرمناک کیس تھا جس میں انتہائی پرائیویٹ باتوں کو اچھالا گیا، اس بے بنیاد غلیظ کیس نے پاکستانی خواتین کا دل چیر دیا، عمران خان کو نشانہ بنانے کے لیے ان کی بیوی پر تہمتیں لگائی گئیں،امت مسلمہ کی خواتین آج دیکھ رہی ہیں کہ پاکستان میں خواتین کے ساتھ کیا سلوک ہو رہا، نکاح جیسا خوبصورت رشتہ آپ نے تماشا بنانے کی کوشش کی،انتہائی بے حیائی کی باتوں کو عدالت میں اچھالا گیا، اگر کسی بچی کی غلط جگہ شادی ہوجاتی ہے، اگر وہ طلاق لے لیتی ہیں تو کیا اس کا سابق شوہر خاتون اس کی عزت اچھالے گا،دو دن میں ٹرائل کرنے کے بعد 10، 10 سال کی سزا سنا دی، ایسے کیسز کو عدالت میں آنا ہی نہیں چاہیے، آپ کو جب کچھ نہ ملا تو آپ نے عدت جیسے کیس کو اچھالا،ایسے کیس بنانے والوں اور جھوٹی گواہیاں دینے والوں کا شکریہ ادا کروں گی،

فیصلے سے ثابت ہوا کہ لاڈلہ ازم آج تک برقرار ہے ، شرجیل انعام میمن

سپریم کورٹ فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف کاروائی کا مطالبہ

سپریم کورٹ،مخصوص نشستیں،پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

سپریم کورٹ،مخصوص نشستیں، سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

کچھ ججز دانا ہوں گے، میں اتنا دانا نہیں، پاکستان کو ایک بار آئین کے راستے پر چلنے دیں، چیف جسٹس

نشان نہ ملنے پر کسی امیدوار کا کیسے کسی پارٹی سے تعلق ٹوٹ سکتا؟ چیف جسٹس

انتخابات بارے کیا کیا شکایات تھیں الیکشن کمیشن مکمل ریکارڈ دے، جسٹس اطہر من اللہ

سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق اپیل پر سماعت 24 جون تک ملتوی

سپریم کورٹ، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون

سپریم کورٹ کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کا ردعمل،پی ٹی آئی خوش،حکومتی اتحاد پریشان

Leave a reply