عدالت کی پی ٹی آئی اور ضلعی انتظامیہ کو جلسہ بارےبیٹھ کر معاملہ حل کرنے کی ہدایت

0
98
islamabad highcourt

اسلام آباد ہائیکورٹ ،پی ٹی آئی کے جلسے کا این او سی معطل کرنے پر دائر توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی اور ضلعی انتظامیہ کو بیٹھ کر معاملہ حل کرنے کی ہدایت کر دی، کیس کی آئندہ سماعت پیر کو چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں مقرر کرنے کی ہدایت کر دی گئی، شعیب شاہین نے عدالت میں کہا کہ ہمارے علاوہ سب کو جلسے جلوسوں کی اجازت ہے، چیف کمشنر سے ملاقات کی تو انہوں کے کہا کہ میرا آرڈر موجود ہے جلسہ نہیں ہو سکتا، عدالت نے وزارت داخلہ کے نمائندہ سے استفسار کیا کہ وزارتِ داخلہ جلسے سے متعلق کیا کہتی ہے؟ نمائندہ وزارت داخلہ نے کہا کہ وزارتِ داخلہ بھی محرم کے چالیسویں کے بعد جلسے کا کہہ رہی ہے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ تو ابھی محرم کا کہا جا رہا ہے باقی سب کو پتہ ہے کہ کون کیا کر رہا اور کس کے کہنے پر کر رہا،شعیب شاہین نے کہا کہ ہمیں جلسے کی اجازت دیں ہم اپنی سیکورٹی کے تمام معاملات خود دیکھ لیں گے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ کیا فیض آباد میں دھرنا چل رہا ہے؟ شعیب شاہین نے کہا کہ جی، تین روز سے چل رہا ہے کیا وہ انکی اجازت سے چل رہا ہے؟ ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نےکہا کہ محرم چل رہا ہے، محرم کے بعد بے شک یہ جلسہ کر لیں،محرم کے جلوس اور تقاریب چالیسویں تک جاری رہتی ہیںہم نے ساری تفصیلات جمع کروا دی ہیں،

شعیب شاہین نے کہا کہ کیا فیض آباد میں جو دوست بیٹھے ہیں وہ بغیر اجازت بیٹھے ہیں؟ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ فیض آباد پر کون بیٹھا ہے؟ شعیب شاہین نےکہا کہ کیا وہ اجازت لے کر بیٹھے ہیں انہیں تو کوئی نہیں روک رہا، ایف نائین پارک میں ہم نے سینکڑوں جلسے کیے آج تک کوئی مسئلہ نہیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ اس سے آپ اور ہیرو بن گئے ہیں، عدالت نے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی

تحریک انصاف پر جلد پابندی لگنے والی ہے؟

فیصلے سے ثابت ہوا کہ لاڈلہ ازم آج تک برقرار ہے ، شرجیل انعام میمن

سپریم کورٹ فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف کاروائی کا مطالبہ

سپریم کورٹ،مخصوص نشستیں،پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون

سپریم کورٹ کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کا ردعمل،پی ٹی آئی خوش،حکومتی اتحاد پریشان

Leave a reply