گولی لگنے سے میرا کان کا حصہ کٹ گیا ،ٹرمپ

0
55
trump

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ گولی لگنے سے انکا کان کا حصہ کٹ گیا ہے

ٹرمپ پر دو روز قبل قاتلانہ حملہ ایک ریلی کے دوران ہوا تھا جس میں ٹرمپ کی تصویر سامنے آئی تھی، ٹرمپ کے کان پر خون لگاہوا تھا، اب ٹرمپ نے دوبارہ ریلیوں سے خطاب کرنا شروع کر دیا ہے، ٹرمپ کی نئی تصویر سامنے آئی ہے جس میں انکے کان پر پٹی لگی ہوئی ہے

امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "ریلی کے دوران فائرنگ سے ان کا کان کا حصہ کٹ گیا ہے، امریکی سکیورٹی اہلکار جب تحفظ کے لیے آئے تو ٹکر سے میرے جوتے اترگئے، زمین پر گرنے سے بازو میں شدید چوٹیں آئی ہیں، فائرنگ کے بعد ریلی کے مجمع سے بات جاری رکھنا چاہتا تھا لیکن مجبوراً جانا پڑا، سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آورکو ایک گولی مار کر اسےختم کردیا،ریلی کے شرکا پرسکون رہےاس پر ان کو سراہتا ہوں، بہت اچھے لوگ ہیں، فائرنگ میں ہلاک ریپبلکن حامی شخص کی آخری رسومات میں شرکت کروں گا۔

دوسری جانب ٹرمپ پر حملے کے احوال کی تفصیلات سامنے آئی ہیں، امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق امرکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خطاب کے دوران گولیاں چلیں تو ٹرمپ نے اپنے کان کو چھوا اور نیچے بیٹھ گئے،سیکریٹ سروس اہلکار ٹرمپ کی طرف لپکے اور انہیں حصار میں لے لیا اور ساتھ ہی بندوقیں تان لیں جس کے بعد ٹرمپ کافی دیر اسٹیج پر جھکے رہے،اس دوران چاروں طرف محافظ ڈھال بنے رہے، ٹرمپ اہلکاروں کی مدد سے اٹھے تو کان سے خون بہہ رہا تھا، جرات مندی کا مظاہرہ کرنے والے ٹرمپ پورے ہوش و حواس میں رہے،ڈونلڈ ٹرمپ نے اہلکاروں سے کہا ٹھہرو مجھے جوتے پہننے دو، جس کے بعد سابق صدر کھڑے ہوئے تو پرجوش انداز میں ہوا میں مکے لہرائے، نعرے لگائے فائٹ فائٹ فائٹ،بعدازاں حفاظتی حصار میں جلسہ گاہ سے روانہ ہوگئے،گاڑی میں سوار ہونے سے پہلے ایک بار پھر مکے لہراکر فائٹ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا،

ڈونلڈ ٹرمپ پر قائم مقدمہ عدالت نے کیا خارج

ہائے غربت،بھارتی خواتین عرب ممالک میں فروخت،مجرا کروایا جانے لگا

ٹرمپ سے قبل کن اہم شخصیات پر ہوئے حملے؟

تحریک انصاف پر جلد پابندی لگنے والی ہے؟

فیصلے سے ثابت ہوا کہ لاڈلہ ازم آج تک برقرار ہے ، شرجیل انعام میمن

سپریم کورٹ فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف کاروائی کا مطالبہ

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون

سپریم کورٹ کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کا ردعمل،پی ٹی آئی خوش،حکومتی اتحاد پریشان

Leave a reply