خوشاب :تھانہ قائدآباد پولیس دو ہفتے گذرنے کے باوجود نوجوان کےقتل ملزمان گرفتار نہ کرسکی

خوشاب،باغی ٹی وی ( ادریس نواز چدھڑ سے ) تھانہ قائدآباد کی حدود اوکھلی موہلہ میں نوجوان کے قتل کا معاملہ ۔ دوہفتے گزر جانے کے باوجود بھی پولیس ملزمان گرفتار نہ کر سکی ۔ آر پی او سرگودھا اور وزیراعلی پنجاب سے فوری نوٹس کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق تھانہ قائدآباد کے علاقہ اوکھلی موہلہ میں دوہفتے قبل کھگلی کے رہائشی رئیس شلولی نامی نوجوان کو قتل کر دیا گیا ۔ تھانہ قائدآباد پولیس نے دو نامزد ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا ۔ دوہفتے گزر جانے کے باوجود بھی تھانہ قائدآباد پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی ۔ جو متعلقہ ایس ایچ او کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ملزمان کی گرفتاری میں ٹال مٹول بارے متاثرین نے ڈی پی او خوشاب کو بھی آگاہ کیا ، جس کے باوجود بھی پولیس ملزمان گرفتار کرنے سے قاصر ہے ۔

ذرائع کے مطابق متاثرین کو آئے روز تھانہ کے چکر لگوا کر زبانی تسلیاں دی جا رہی ہیں جبکہ ایس ایچ او تھانہ قائدآباد ملزمان کو گرفتار کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے ۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ ہمارے نوجوان بچے کو قتل ہوئے 13 دن گزر گئے ۔ لیکن پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر پا رہی ۔ ہم انصاف کی تلاش میں دربدر گھومنے پر مجبور ہو چکے ھیں ۔

ذرائع نے یہ انکشاف کیا ہےکہ علاقہ کی بااثر شخصیات ملزمان کی پشت پناہی میں مصروف عمل ہیں ۔ جس کی وجہ سے پولیس سستی کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔ میڈیا و سوشل میڈیا پر ہائیلائیٹ ہونے کے بعد بھی ایس ایچ او تھانہ قائدآباد ریڈ کر کے ملزمان کو گرفتار کرنے کی بجائے متاثرین سے وڈیو بیان حاصل کر کے افسران کو خوش کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے ۔

ایس ایچ او ملزمان کو گرفتار کرنے کی بجائے متاثرین کو ہی خاموش کروا رہا ہے ۔ ملزمان کو گرفتار نہ کرنا اور متاثرین کو خاموش کروانے کی ہر کوشش کرنا ایس ایچ او کی اعلی کارکردگی ہے۔ متاثرین نے ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم , آر پی او سرگودھا شارق کمال صدیقی اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔

Leave a reply