اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی کانگریس سے خطاب کیا ہے، اس دوران اسرائیلی وزیراعظم نے واشنگٹن میں اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا خطاب ایک گھنٹے تک جاری رہا ،نیتن یاہو نے خطاب کے شروع میں کہا مجھے خوشی ہے کہ میں چوتھی بار امریکی پارلیمنٹ سے خطاب کررہا ہوں ،نیتن یاہو نے امریکی سیاست دانوں کو شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امریکا اسرائیل ازلی دوست ہیں ، اس وقت اسرائیل ایک بڑی جنگ لڑ رہا ہے یہ جنگ تہذیبوں اور بربریت کی جنگ ہے،یہ جنگ ان لوگوں کے ساتھ لڑی جارہی ہے جو مرنے کو ترجیح دیتے ہیں اور مرنے کو اعزاز مانتے ہیں یہ جنگ اسرائیل صرف اپنے لیے نہیں لڑ رہا ہے بلکہ یہ جنگ امریکا کے لیے بھی لڑی جارہی ہے .نیتن یاہو نے کہا کہ ہم حماس کے خلاف جیتیں گے اور تب تک لڑیں گے جب تک ہم مکمل فتح حاصل نا کرلیں،حماس نے 7 اکتوبر کو بدترین حملہ کیا یہ دن ہمیشہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا ،امریکا کے نائن الیون سے 20 گنا زیادہ بڑا حملہ حماس نے 7 اکتوبر کو کیا ہے ،ہم حماس کو ختم کریں گے تاکہ آئندہ کبھی اسرائیل پر سات اکتوبر کی طرح حملہ نا ہوسکے ،

نیتن یاہو نے کہا کہ امریکی پارلیمنٹ کے باہر جو لوگ احتجاج کررہے ہیں وہ ایران نواز ہیں ،ایران نے ان کو فنڈنگ کی ہے وہ حماس کے لیے احتجاج کررہے ہیں یہ امریکا کے لیے شرم اور عار کی بات ہے ،نیتن یاہو نے کہا ایران امریکا کا نمبر ون دشمن ہے ،اسرائیل ایران نواز قوتوں سے یعنی حزب اللہ حوثی اور حماس سے لڑ رہا ہے ،اسرائیلی فوج بڑی بہادر ہے جو اپنے دفاع کی خطرناک جنگ غزہ میں لڑ رہی ہے ،اسرائیلی فوج نے غزہ میں کسی عام آدمی کو قتل نہیں کیا ،حماس اسرائیل کو بدنام کرنے اور جنگ کو ختم کرنے کےلیے جھوٹ بولتا ہے ،حماس امدادی سامان کے قافلے لوٹ لیتا ہے ،غزہ کے لوگوں پر ظلم کا سبب حماس ہے نا کہ اسرائیل ،غزہ کی جنگ آج بند ہوسکتی ہے اگر حماس ہتھیار پھینک دے اور خود کو ہمارے حوالے کردے،

نیتن یاہو نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف اسرائیل کو اپنے دفاع سے روکنا چاہتی ہے ،اسرائیل کے خلاف غلط فیصلے دے رہی ہے امریکا اگر تم نے عالمی عدالت انصاف کو نا روکا تو یہ کل کو امریکا کے خلاف فیصلے دے گی ،نیتن یاہو نے کہا فلسطین کی ساری سرزمین یہودیوں کی سرزمین ہے ،اس سرزمین کے 4000 سال سے یہودی مالک ہیں ،یہودی کبھی بھی بیت المقدس یروشلم کو تقسیم ہونے نہیں دیں گے ،یہ یہودیوں کا ہمیشہ سے دارالخلافہ ہے ،نیتن یاہو نے کہا اسرائیل مشروق وسطی میں امن کے لیے ایک نیا اتحاد تشکیل دینا چاہتا ہے ،جو ابراہیمی اتحاد ہوگا ،میں مشرق وسطیٰ کے اپنے عرب دوستوں کو کہتا ہوں کہ آؤ اسرائیل کے اس اتحاد میں شامل ہو جاؤ تاکہ ہم مل کر ایران اور اس کی قوتوں کے خلاف لڑیں ،ایران ایک ریڈیکل یعنی شدت پسند اسلام کو پھیلانا چاہتا ہے ، آؤ ہم ابراہیمی مذہب کے تحت متحد ہوجائیں ،نیتن یاہو نے کہا جوبائیڈن اور ٹرمپ اسرائیل کے دوست ہیں ،میں جوبائیڈن کو چالیس سال سے جانتا ہوں وہ کٹر صہیونی ہے جوبائیڈن نے اس جنگ میں اسرائیل کا بھرپور ساتھ دیا ہے جس پر ہم شکر گزار ہیں،

اسرائیلی وزیراعظم کےخطاب کے دوران 50 بار تقریبا اراکین پارلیمنٹ نے تالیاں بجائیں .

سابق امریکی اسپیکر نے امریکی کانگریس سے اسرائیلی وزیراعظم کے خطاب کو امریکی کانگریس کی تاریخ کا بدترین خطاب قرار دے دیا، نینسی پلوسی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی کانگریس کی تاریخ کا بدترین خطاب کیا،امریکی ایوان نمائندگان سے اسرائیلی وزیراعظم کے خطاب کے موقع پر امریکی مسلمان رکن رشیدہ طلیب نے خاموش احتجاج کیا جبکہ دیگر اراکین نے نیتن یاہو کے خطاب کا بائیکاٹ کیا،امریکی کانگریس سے اسرائیلی وزیراعظم کے خطاب کے موقع پر کانگریس کی عمارت کے باہر سینکڑوں افراد نے فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

بنوں واقعہ،تحقیقات کر کے ذمہ داران کو سز ا دی جائیگی،بیرسٹر سیف

بنوں حملہ،ایک اور دہشت گرد کی شناخت،افغان شہری نکلا

دہشت گرد عثمان اللہ عرف کامران کا تعلق افغانستان کے صوبہ لوگر سے تھا۔

 بنوں میں دہشت گردی کی گھناؤنی کارروائی حافظ گل بہادر گروپ نے کی ہے،

بونیر،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگردوں کا سرغنہ جہنم واصل،دو جوان شہید

ڈی آئی خان، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد جہنم واصل

ڈی آئی خان ،دھماکے میں دو جوان شہید،پنجگور،ایک دہشتگرد جہنم واصل

شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،کمانڈر سمیت 8 جہنم واصل

شمالی وزیرستان ، چوکی پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

بنوں،امن مارچ کو انتشاری ٹولے نے پرتشدد بنایا،عوام شرپسندوں سے رہیں ہوشیار

Shares: