قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کا اجلاس ہوا،
قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل و پی آئی او مبشر حسن نےپی آئی ڈی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 5 سال میں حکومت پاکستان نے 10 ارب روپے پبلک نوٹس اور اشتہارات کی مد میں جاری کئے ہیں،

ڈی جی ریڈیو پاکستان نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں کہا کہ ریڈیو پاکستان کا خسارہ 2 ارب سے بڑھ گیا ہے،ٹی وی فیس کے بعد ریڈیو پاکستان کا خسارہ کم کرنے کیلئے بھی فیس رکھنے کی تجویز سامنے آ گئی، ریڈیو پاکستان نے موٹر ویز کے خارجی پوائنٹس پر فی گاڑی 5 روپے ریڈیو فیس رکھنے کی تجویز دے دی،ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان احمد سعید نے قائمہ کمیٹی میں بتایا کہ ایف آئی اے نے ریڈیو پاکستان کے 6 کروڑ روپے دبا لیے، ایف آئی اے نے پینشن اسکینڈل میں 6 کروڑ کی ریکوری کی، ریکوری کے 6 کروڑ روپے ریڈیو پاکستان کو نہیں دیے گئے۔

قبل ازیں ایک قائمہ کمیٹی اجلاس میں ڈی جی ریڈیو نے کہا تھاکہ سٹاف کی شدید کمی ہے 2019 میں 1200 سے زائد کنٹریکٹ ملازمین فارغ ہو گئے تھے اور مالی مسائل کی وجہ سے بہت سے پروگرام بھی بند ہو گئے تھے آلات اور ٹرانسمیٹرز بہت پرانے ہیں۔بجٹ کا 76 فیصد تنخواہوں اور پینشن پر خرچ ہو جاتا ہے اور ریڈیو پاکستان سرکاری اداروں میں سب سے زیادہ پرانا ادارہ ہے۔پینشنرزکی تعداد ملازمین سے زائدہے۔

پی ٹی وی کے پاس پرانے کیمرے، سپیئر پارٹس نہیں ملتے،قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف

پی ٹی وی سپورٹس پر اینکرز کی دس دس گھنٹے کی تنقید ، قائمہ کمیٹی نے تجزیوں کو غیر معیاری قرار دے دیا

فلم پالیسی کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا، قائمہ کمیٹی تعاون کرے گی: سینیٹر فیصل جاوید

پاکستان کے علاقے کو دشمن ملک کے ساتھ دکھانا بہت بڑا جرم،قائمہ کمیٹی نے پی ٹی وی سے کیا جواب طلب

ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا کیا کر رہا ہے؟ قائمہ کمیٹی نے بریفنگ مانگ لی

موجودہ دور کے ڈرامے صرف خواتین کیلئے بنائے گئے جو بے حیائی پھیلا رہے ہیں،قائمہ کمیٹی

حکومت کے حق میں آرٹیکلز لکھنے پر اشتہارات ملتے ہیں، قائمہ کمیٹی میں انکشاف

قائمہ کمیٹی کا اجلاس،تنخواہیں کیوں نہیں دی جا رہیں؟میڈیا ہاﺅسز کے اخراجات اور آمدن کی تفصیلات طلب

میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

Shares: