الیکشن کمیشن نے پنجاب 29،کے پی 58،سندھ 6 اراکین کو پی ٹی آئی کا تسلیم کر لیا

0
146
pti ecp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی، کے 29، کے پی اسمبلی کے 58 اور سندھ اسمبلی کے 6 اراکین کو پی ٹی آئی کا رکن تسلیم کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب سے پی ٹی آئی کے 29 ارکان اسمبلی اور خیبر پختوانخوا سے 54 ارکان صوبائی اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، الیکشن کمیشن نے سندھ سے پی ٹی آئی کے 6 ارکان صوبائی اسمبلی کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا ہے۔

قبل ازیں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 39 ارکان کا نوٹیفکیشن ویب سائٹ پر جاری کردی،الیکشن کمیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے 12 جولائی کے فیصلے کے تحت تحریک انصاف کے 39 ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جن ارکان کا نوٹفکیشن جاری کیا گیا ہے ان میں شفقت عباس، علی افضل ساہی، رائے حیدر علی خان، نثار احمد، رانا عاطف، چنگیز احمد خان، محمد علی سرفراز، خرم شہزاد ورک، لطیف کھوسہ، رائے حسن نواز خان، عامر ڈوگر، زین قریشی، رانا محمد فراز نون، ممتاز مصطفیٰ، شبیر علی قریشی، عمبر مجید، اویس حیدر ، زرتاج گل، محبوب شاہ، جنید اکبر، علی خان جدون، اسد قیصر، شہرام خان، مجاہد علی، انور تاج، فضل محمود خان، ارباب امیر ایوب، شاندانہ گلزار، شیر علی ارباب، آصف خان، سید شاہ احد علی شاہ، شاہد خان، نسیم علی شاہ، شیر افضل مروت، اسامہ احمدشامل ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے متعلق جمع کروائی گئی ترجیحی فہرستیں سامنے آگئی ہیں،فہرستیں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سیکریٹری جنرل عمر ایوب کے دستخط سے جمع کروائی گئیں، پی ٹی آئی نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 126 ناموں کی ترجیحی فہرستیں جمع کروائی ہیں، قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے 21 اور اقلیتی نشستوں کیلئے 10 ناموں کی فہرست جمع کروائی گئی،پنجاب اسمبلی میں خواتین کی نشستوں کیلئے 33 اور اقلیت کی نشستوں کیلئے 13 ناموں کی فہرست جمع کروائی ہے،خیبر پختنونخوا اسمبلی میں خواتین نشستوں کیلئے 25 ناموں کی فہرست جمع کروائی گئی جبکہ اقلیتی نشستوں کیلئے11 ناموں کی فہرست جمع کروائی،سندھ اسمبلی میں خواتین نشستوں کیلئے 3 اور اقلیتی نشستوں کیلئے 10 ناموں کی فہرست جمع کروائی گئی ہے۔

قومی اسمبلی کیلئے خواتین کی فہرست میں عالیہ حمزہ، کنول شوذب، روبینہ شاہین، روبینہ جمیل، سیمابیہ طاہر، فرخندہ کوکب، صنم جاوید، ریحانہ ڈار، شہناز طارق خان، مصباح ظفر، آمنہ علی، مہرالنسا سجاد، ملیحہ علی اصغر، سمیرا شمس، نادیہ خٹک، مومنہ باسط، نیناں ارشد، صبا بی بی، ساجدہ گلزار، لبنیٰ حمید اور نائلہ مروت کے نام شامل ہیں،قومی اسمبلی کیلئے غیر مسلموں کی فہرست میں لال چند ملہی، راجیش کمار جاگوانی، وقاص کھوکر، حکوک رادیک بابو، چوہدری عامر سیموئیل، سفیہ منیر جیکسن، تادیل کامران، ارب مال اور جے نند کے نام شامل ہیں۔

پنجاب اسمبلی کیلئےخواتین اور اقلتیوں کی پی ٹی آئی کی ترجیحی فہرست میں یاسمین راشد، عائشہ بھٹہ، طیبہ امبرین، کلثوم اکرم، سائرہ رضا، فرح آغا فردوس رعنا، عابدہ بی بی، سعدیہ ایوب، صائمہ نورین، عذرا نسیم، آسیہ امجد، تنزیلہ عمران، قربان فاطمہ، کومل ندیم سندھو، بشریٰ سعید، آمینہ بدر، میمونہ کمال، عامرہ اظہر صفیہ جاوید، اقصیٰ عاصم، امینہ بلال، ناہید نیاز وٹو، سارہ علی سید، تہمینہ ریاض، شیریں نواز، سیدہ فاطمہ حیدر، شہلا احسان، شہلا ممتاز، ادیبہ کوثر، نادیہ اصغر، سیدہ حنا اور نیلوفر احمد ملک کے نام شامل ہے،پی ٹی آئی کی پنجاب اسمبلی میں اقلیتوں کی فہرست بھی سامنے آگئی، جس کے مطابق آصف عاشق، مہندرا پال سنگھ، یادستر چوہان، سرفراز کلیمنٹ، فرحان گل، سیمول یعقوب، سدرہ حمید، شہزاد فرانسس، تنویر بھٹہ، نوان ایساک، مبارک گل، آصف سہیل، ڈاکٹر قیصر شہزاد کا نام بھی شامل ہے۔

پی ٹی آئی کی سندھ اسمبلی کیلئے خواتین کی نشستوں کی فہرست میں فضہ ذیشان، سرینا عدنان اور رخسانہ کوثر کا نام دیا گیا ہے،سندھ اسمبلی کیلئے اقلیتوں کی نشستوں کیلئے ایڈووکیٹ بھگوان داس بھیل، سیلمان لطیف سروان، لاجپت رائے، لکھ راج، مہیش کمار، کلیم شاروم، نند لال اور ڈاکٹر پرکاش لال کا نام فہرست میں شامل ہے۔

گوادر میں پر تشدد ہجوم کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ،ایک شہید،افسر سمیت 16 فوجی جوان زخمی

کسی بلیک میلنگ میں آکر قومی سلامتی داو پر نہیں لگا سکتے،وزیر داخلہ بلوچستان

ماہ رنگ بلوچ کا مارچ ناکام: بلوچستان میں اسمگلرز مافیا کی سازش بے نقاب

مسنگ پرسن کے نام پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ملک دشمنی،ماہ رنگ بلوچ کا گھناؤنا منصوبہ

ہائی کورٹ نے بلوچ مظاہرین کی گرفتار ی کا کیس نمٹا دیا

بلوچ لانگ مارچ،300 افراد گرفتار،مذاکراتی کمیٹی قائم،آئی جی سے رپورٹ طلب

ایک ماہ میں بلوچ طلباء کی ہراسگی روکنے سے متعلق کمیشن رپورٹ پیش کرے ،عدالت

 دو ہفتوں میں بلوچ طلبا کو ہراساں کرنے سے روکنے کیلئے کئے گئے اقدامات کی رپورٹ طلب

کسی کی اتنی ہمت کیسے ہوگئی کہ وہ پولیس کی وردیوں میں آکر بندہ اٹھا لے،اسلام آباد ہائیکورٹ

کیا آپ شہریوں کو لاپتہ کرنے والوں کی سہولت کاری کر رہے ہیں؟ قاضی فائز عیسیٰ برہم

لوگوں کو لاپتہ کرنے کے لئے وفاقی حکومت کی کوئی پالیسی تھی؟ عدالت کا استفسار

لاپتہ افراد کیس،وفاق اور وزارت دفاع نے تحریری جواب کے لیے مہلت مانگ لی

عدالت امید کرتی تھی کہ ان کیسز کے بعد وفاقی حکومت ہِل جائے گی،اسلام آباد ہائیکورٹ

”بلوچ یکجہتی کونسل“ کےاحتجاجی مظاہرے کی حقیقت

Leave a reply