قائد کے کانوں میں میرے خلاف زہر گھولا گیا،شیر افضل مروت

0
81
shrafzal

تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی تحریک انصاف نے بنیادی رکنیت ختم کر دی ہے

تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی کے دستخطوں سے شیر افضل مروت کی رکنیت ختم کرنے کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ نوٹس پیریڈ کے دوران انضباطی کمیٹی نے محسوس کیا کہ شیر افضل مروت کو پارٹی ضوابط کا کوئی خیال نہیں ہے، شیرافضل مروت خودکوپارٹی قوانین سے بالاتر سمجھتےہیں اگر شیر افضل مروت ایک عزت دار شخص ہیں تو وہ قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیں ،

شیرافضل مروت کو متنازع بیانات دینے کے بعد جولائی کے مہینے میں پارٹی نے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا بعد ازاں شیر افضل مروت کی جانب سے شوکاز نوٹس کا جواب دیا گیا تھا تاہم پارٹی نے ان کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیدیا تھا

بنیادی رکنیت ختم ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیر افضل مروت نے پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں پارٹی کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں لیکن ایک بات واضح کر دوں خان کا سپاہی تھا،ہوں اور رہوں گا اور اپنی حیثیت میں لیڈر کی رہائی کی جو کوشش کر سکا کروں گا۔میں قومی اسمبلی کی نشست کے حوالے سے حلقے اور قبیلے کے لوگوں کو اعتماد میں لوں گا۔میرے قائد کے کانوں میں میرے خلاف زہر گھولا گیا ہے غلط فہمیاں پیدا کی گئی ہیں،میں کوشش کروں گا لیڈر سے ملکر اپنا موقف انکے سامنے پیش کروں اور میں انہیں مطمئن کرنے کی کوشش کروں گا اگر وہ مطمئن نہ ہوئے تو سیٹ انکی امانت ہے اسی وقت واپس لوٹا دونگا۔ مجھے یقین ہے میرا لیڈر جلد رہا ہوگا۔پارٹی کے اندر کسی لیڈر یا کارکن کی میرے کسی فعل سے دل آزاری ہوئی ہو تو تہہ دل سے معذرت خوا ہوں۔ امید کرتا ہوں پارٹی رہنما میرے خلاف بیان بازی سے گریز کریں گے تاکہ باہمی احترام کے اصول پامال نہ ہوں۔اور کیونکہ میرے کوئی سیاسی عزائم نہیں لہذا اس فیصلے کا میرے مستقبل پر مثبت یا منفی اثر نہیں پڑے گا لیکن مجھے افسوس رہے گا کہ مجھے باضابطہ سنے بغیر میرے خلاف یکطرفہ فیصلہ صادر کر دیا گیا۔
اللہ پاکستان کا خان صاحب کا اور پی ٹی آئی کا حامی و ناصر ہو۔ آمین

شیر افضل مروت پارٹی پالیسی کے مطابق چلے تو کوئی ایشو نہیں،عمران خان

واضح رہے کہ شیر افضل مروت عمران خان سے ملنے اڈیالہ جیل گئے تھے تا ہم ملاقات نہ ہو سکی جس پر شیر افضل مروت نے دھواں دھار پریس کانفرنس کی تھی اور کہا تھا کہ اب میں ملنے نہیں جاؤں گا، شیر افضل مروت کی عمران خان نے سعودی عرب بارے بیان دینے پر سرزنش بھی کی تھی،میڈیا ٹاک کے بعد پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی کے واٹس ایپ گروپ سے بھی نکالتے ہوئے سائیڈلائن کردیا،پارٹی رہنماؤں نے شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی سے نکالنے کی تجویز دی تھی۔

عمران خان نے شیر افضل مروت کو ملنے سے انکار کر دیا

پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے راجواڑہ نہیں،شیر افضل مروت پھٹ پڑے

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بارے پارٹی رہنماؤں نے ہی غلط بیانی کی،شیر افضل مروت

حامد رضا کا تحریک انصاف کو اسمبلیوں سے استعفوں کا مشورہ

شیر افضل مروت کے بھائی کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے عہدے سے ہٹا دیا

سعودی عرب بارے بیان پر عمران خان نے میری سرزنش کی،شیر افضل مروت

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بارے پارٹی رہنماؤں نے ہی غلط بیانی کی،شیر افضل مروت

میرا بیان میرے ذاتی خیالات پرمبنی تھا،شیر افضل مروت

کھینچا تانی ہو رہی، شیر افضل مروت بیرسٹر گوہر کے سامنے صحافی کے سوال پر پھٹ پڑے

شیر افضل مروت کو ایف آئی اے نے کیا طلب

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

مبشر لقمان کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے اور رہے گا، شیر افضل مروت

مبشر لقمان کو شیر افضل مروت کی جانب سے دیا گیا انٹرویو سننے کے لئے یہاں کلک کریں،

میرے قتل کی سپاری دی گئی ،شواہد موجود ہیں،شیر افضل مروت کا مریم نواز پر سنگین الزام

Leave a reply