الیکشن ایکٹ کیخلاف درخواست،جسٹس سلطان تنویر احمد کی سماعت سے معذرت

0
87
lahore high court

لاہور ہائیکورٹ ،الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی

جسٹس سلطان تنویر احمد نے کیس سننے سے معذرت کر لی،جسٹس سلطان تنویر احمد نے کہا کہ موجودہ درخواست سپریم کورٹ کے فیصلے کی تشریح سے متعلق ہے،میں لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر دستیاب نہیں ہوں، وکیل نے کہا کہ معاملہ بہت ہی اہم نوعیت کا ہے اور الیکشن کمیشن اختیارات سے تجاوز کر رہا ہے اور حکومت نے ترمیم ذاتی مقاصد کےلیے کی گئی ہے، جسٹس سلطان تنویر نے کہا کہ میں آج ہی کیس فائل قائمقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے پاس بھجوا رہا ہوں،

جسٹس سلطان تنویر احمد نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کی جانب سے ایڈوکیٹ اظہر صدیق عدالت میں پیش ہوئے،درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور مختلف سیاسی جماعتوں کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایکٹ کے ذریعے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے، الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کا اطلاق ماضی سے نہیں ہو سکتا، الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کو غیر آئینی قرار دیا جائے،درخواست کے حتمی فیصلے تک پی ٹی آئی کے علاؤہ کسی دوسری جماعت کو مخصوص نشستیں دینے سے روکا جائے،

فیض حمید "تو توگیا”،ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا، مبشر لقمان

فیض حمید کی گرفتاری،مبشر لقمان نے کیا کئے تھے تہلکہ خیز انکشافات

بریکنگ،فیض حمید گرفتار،کورٹ مارشل کی کاروائی شروع

سابق چیف جسٹس انور کاسی کو نوٹس جاری کر دیا۔جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو بھی نوٹس جاری

 فیض آباد دھرنا کیس میں نظرثانی واپس لینے کی درخواست دائر

 فیض حمید جو اب سابق ڈی جی آئی ایس آئی ہیں نے ملک کو ناقابِلِ تَلافی نقصان پہنچایا 

،میں ابھی فیض حمید کے صرف پاکستانی اثاثوں کی بات کر رہا ہوں

فیض حمید مبینہ طور پر نومئی کے حملوں میں ملوث ہیں

 نجف حمید کے گھر چوری کی واردات

قوم نے فیض آباد دھرنا کیس میں ناانصافی کا خمیازہ 9 مئی کے واقعات کی صورت بھگتا، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ،میں نے اپنے اوپر لگے تمام الزامات کو مسترد کیا ہے،وکیل فیض حمید

Leave a reply