کچے کے علاقے میں شہید 12 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

0
86
police

رحیم یار خان کچے کے علاقے میں شہید ہونے والے 12 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائینز رحیم یار خان میں ادا کر دی گئی

نماز جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، آئی جی پنجاب سمیت دیگر افسران و اہلکاروں نے شرکت کی،نمازجنازہ میں پولیس شہداء کے اہل خانہ بھی شریک ہوئے،نماز جنازہ میں شہریوں اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی،نمازجنازہ کے بعدشہداکے درجات کی بلندی کیلئے دعامغفرت کی گئی، شہداء کے جسدخاکی ایمبولینسزکے ذریعے پولیس لائنزپہنچائے گئے تھے،نماز جنازہ کے بعدشہداء کے جسدخاکی کو پولیس دستے نے سلامی پیش کی.شہداء کے جسدخاکی پر پھول رکھے گئے.شہداء کے جسدخاکی آبائی علاقوں کو روانہ کئے جائیں گے جہاں ان کی تدفین کی جائے گی.

رائفل پکڑ لو لگتا ہے آخری ٹائم ہے،حملے سے قبل پولیس اہلکاروں کی ویڈیو وائرل

پنجاب پولیس کی جوابی کارروائی،حملے کا مرکزی ملزم بشیر شر ہلاک

قبل ازیں رحیم یار خان کے کچے کے علاقے ماچھکہ میں ڈاکوؤں کے پولیس کی 2 گاڑیوں پر حملے کے نتیجے میں شہید پولیس اہلکاروں کی تعداد 12 ہو گئی ہے،ڈاکوؤں نے فائرنگ کے ساتھ ساتھ راکٹ بھی فائر کئے، ڈاکوؤں کے حملے میں چھ اہلکار زخمی بھی ہوئے، پانچ لاپتہ ہوئے تھے جن کو ریسکیو کر لر لیا گیا، جمعرات کی شام 2 پولیس موبائلوں پر سوار 20 پولیس اہلکار کچے اور حفاظتی بند پر قائم چوکیوں کا معائنہ کر کے واپس آ رہے تھے کہ نورشاہ کے قریب دونوں پولیس موبائلیں بارش کے جمع پانی میں پھنس گئیں،اندھیرا ہونے پر ڈاکوؤں نے پولیس موبائلوں کا گھیراؤ کر کے ان پر گولیاں برسا دیں،واقعے کے بعد رحیم یار خان اور گھوٹکی سے پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی، لاپتہ 5 پولیس اہلکاروں کو ریسکیو کر لیا گیا، شہید اور زخمی اہلکاروں کو شیخ زید اور صادق آباد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تھانہ روجھان کی حدود سے کچے کے ڈاکوؤں کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا گیا

گھوٹکی: کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ مبینہ مقابلہ،3 مغوی بازیاب کرانے کادعویٰ

تنگوانی:کچے کے ڈاکوؤں نے 2 شہریوں کو اغواء کرلیا

تنگوانی : کچے کے ڈاکوؤں نےمل چوکیدارسمیت 10 افراد اغوا کرلئے

گھوٹکی:کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن،خطرناک ڈکیت نے ہتھیارڈال دئے

ڈاکوؤں کے کئی ٹھکانے گرانے کے بعد جلا دیے گئے

کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ

ڈھولچی ڈانسر گروپ کچے کے ڈاکوؤں کے چنگل سے بازیاب

Leave a reply