دوران پرواز مسافروں کو دھمکیاں دینے،فلائٹ اٹینڈنٹ کا گلا دبانے والا ملزم گرفتار

0
67
Europe Airlines

فرنٹیئر ایئر لائنز کی پرواز میں مسافروں کو دھمکیاں دینے، فلائٹ اٹینڈنٹ کا گلا گھونٹنے کے بعد ایک شخص کو وفاقی الزامات کا سامنا ہے۔

فریمونٹ، کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ شخص چارلس اینجل سلوا کو مبینہ طور پر ایک فلائٹ اٹینڈنٹ کا گلا گھونٹنے کی کوشش کرنے اور فرنٹیئر ایئر لائنز کی پرواز میں سوار ہر شخص کو قتل کرنے کی دھمکی دینے کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم نے پرواز میں دھمکیاں دی تھیں جس کے بعد پروازکا رخ کیلیفورنیا کے اونٹاریو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا تھا،امریکی اٹارنی آفس، سینٹرل ڈسٹرکٹ آف کیلیفورنیا کے مطابق، ہوائی جہازنے کیلیفورنیا سے پرواز بھری تھی، اس دوران طیارے میں سوار مسافر سلوا نے فلائٹ اٹینڈنٹ کو گالیاں دیں، دھمکیاں دیں، مارنے کی کوشش کی،مسافروں نے ملزم کو روکنے کی کوشش کی تو ملزم نے سب مسافروں کو قتل کی دھمکیاں دیں،ملزم نے ایک فلائٹ اٹینڈنٹ کو چھ بار لات ماری، جس کی وجہ سے وہ زخمی ہو گئی، ملزم نے فلائٹ اٹینڈنٹ کا گلا دبانے کی بھی کوشش کی،

فلائٹ اٹینڈنٹ نے ملزم سلوا کو واپس اپنی سیٹ پر بٹھانے کی کوشش کی، اس دوران پرواز کا رخ موڑ دیاگیا۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن ے تصدیق کی کہ پرواز شام 6 بجے کے قریب اونٹاریو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کر گئی،ملزم سلوا کو عدالت پیش کیا گیا،جرم ثابت ہونے پر اسے وفاقی جیل میں زیادہ سے زیادہ 20 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ملزم اس وقت یو ایس مارشل سروس کی تحویل میں ہے،ابتدائی سماعت 26 ستمبر کو مقرر کی گئی ہے ایف بی آئی اور اونٹاریو پولیس ڈیپارٹمنٹ اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

امریکن ایئر لائنز پھر بحران کا شکار،ملازمین نوکریوں سے فارغ

کوکین سمگل کرنے کا جرم،امریکن ایئر لائن کے سابق مکینک کو سزا

جہاز میں بم ہے،پرچی ملنے کے بعد ہنگامی لینڈنگ

بم کی دھمکی ملنے کے بعد بھارتی ایئر لائن کا رخ موڑ دیا گیا

ایئر انڈیا کو بم سے اڑانے کی دھمکی افواہ نکلی

احمد آباد میں کچھ اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں

ممبئی میں تین بڑے بینکوں کو دھمکی آمیز ای میل موصول

ویڈیو لیک ہونے سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟ڈیٹا ریکوری کا طریقہ

 ایئر انڈیا کی پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد ہر طرف افرا تفری

بھارت میں طیارے کا اے سی نہ چلنے پر مسافر برہم ہو گئے

Leave a reply