لاہور کی سڑکوں ،گلیوں ،بازاروں میں عدم صفائی پر وزیراعلیٰ پنجاب برہم

maryam

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پلان کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزیر اعلی نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان میں تاخیر پر اظہار ناپسندیدگی کیا جبکہ لاہور کی سڑکوں ،گلیوں ،بازاروں میں عدم صفائی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بہتر ی کیلئے 3 دن کی مہلت دے دی۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ متعلقہ اداروں کو ازخود شہر کی روڈز کی مرمت کرنی چاہیے ،مرکزی سڑکوں کا پیچ ورک ترجیحی بنیادوں پر پہلے کیا جائے۔ ایل ڈی اے کےروڈ مینٹیننس یؤنٹ کو فعال اور متحرک کیا جائے،مرکزی شاہراہپر کوئی گڑھا نظر نہیں آنا چاہیے ۔

اجلاس میں لاہور کی 18مارکیٹوں میں تجاوزات کے خاتمے کی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ غیر قانونی پارکنگ ختم کرکے فٹ پاتھ کلیئر کرائے جائیں اورتجاوزات کے خاتمے کی مہم میں تاجر برادری کو اعتماد میں لیا جائے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ ہر مارکیٹ میں موٹر بائیک کی پارکنگ کے لئے جگہ مختص کی جائے ۔ اجلاس میں وزیر اعلی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور میں 213 مقامات پر موجود 2598 مویشی شہری حدود سےباہر منتقل کئے جائینگے ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پہلے مرحلے میں فارمرز سے بات چیت کرکے رضا کارانہ طور پر مویشی نکالنے پر آمادہ کرنے کی ہدایت کیں۔

عمران خان کی بہنوں سے کیا”برآمد ” ہوا؟ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتا دیا

اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک

عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا

تحریک انصاف کی ملک دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی

Comments are closed.