بھارتی پروازوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں دینے والا کم عمر گرفتار

air india

بھارت میں پروازوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم نے مختلف ایئر لائنز کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی تھی،

ممبئی پولیس نے ملزم کو چھتیس گڑھ سے گرفتار کیا ہے، ملزم کی عمر 18 برس سے کم ہے، پولیس حکام کے مطابق ملزم نے بھارتی پروازوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے بم سے اڑانے کی دھمکیاں دی تھیں،پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا تو انکشاف ہوا کہ ایئر لائنز کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں دینے والا کم عمر ہے ، ملزم کے والدین نے بچے کو تحقیقات کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا ہے،پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم اور اسکے دوست کے مابین پیسوں کی وجہ سے جھگڑا ہوا تھا ملزم نے دوست کے نام کا سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ بنایا اور اسی اکاؤنٹ سےجہازوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں دیتا رہا،پولیس نے تین مختلف ایئز لائنز کو بم سے اڑانے کی دھمکی پر تین الگ الگ مقدمے درج کر رکھے ہیں،

بھارتی وزیر برائے ہوا بازی نے بھی کم عمر ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کی اور کہا کہ ملزم کی عمر 18 برس سے کم ہے، رواں ماہ بھارتی ایئرلائنز کی اندرون وبیرون ملک پروازوں کو بم سے اڑانے کی متعدد دھمکیاں موصول ہوئی تھیں،بھارت میں ایئر لائنز کو مسلسل دھمکیوں کے بعد سیکورٹی ایجنسیاں الرٹ تھیں اور ایئر پورٹس کی سیکورٹی بھی بڑھا دی گئی تھی، پولیس تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا ملزم صحیح کہہ رہا کہ اس نے دوست کو پھنسانے کے لئے اس کے نام سے دھمکی دی یا کوئی اور وجہ ہے،بھارتی ایوی ایشن اور سکیورٹی حکام کے مطابق بم کی جھوٹی اطلاع دینے والوں کی نشاندہی کر لی گئی ہے اور اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں

امریکن ایئر لائنز پھر بحران کا شکار،ملازمین نوکریوں سے فارغ

کوکین سمگل کرنے کا جرم،امریکن ایئر لائن کے سابق مکینک کو سزا

جہاز میں بم ہے،پرچی ملنے کے بعد ہنگامی لینڈنگ

بم کی دھمکی ملنے کے بعد بھارتی ایئر لائن کا رخ موڑ دیا گیا

ایئر انڈیا کو بم سے اڑانے کی دھمکی افواہ نکلی

احمد آباد میں کچھ اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں

ممبئی میں تین بڑے بینکوں کو دھمکی آمیز ای میل موصول

ویڈیو لیک ہونے سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟ڈیٹا ریکوری کا طریقہ

 ایئر انڈیا کی پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد ہر طرف افرا تفری

بھارت میں طیارے کا اے سی نہ چلنے پر مسافر برہم ہو گئے

Comments are closed.